کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’انکل الطاف آپ ہفتہ کو ہڑتال کی کال واپس لے لیں، لوگوں کو براہ راست ٹی وی پر دھمکانا آپ کا فلسفہ محبت نہیں، کراچی کو یرغمال بنانے کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پہلے بھی خبردار کرچکا ہوں کہ ایم کیو ایم کے اندر کچھ قوتیں آپ کے خلاف سرگرم عمل ہیں، ہڑتال کی کال آپ کیخلاف کسی بڑی سازش کا حصہ ہے‘‘۔ بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ’’ مجھے امید ہے کہ انکل الطاف اس سازش کا شکار نہیں ہوں گے‘‘۔ دریں اثناءبلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات سوئیڈن کے سفیر تھامس روزینڈر نے جمعہ کو بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور سوئیڈن کے تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=170528
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=170528