انگریزی اعداد سے اردو الفاظ مبدل ڈاٹ نیٹ

hackerspk

محفلین
انگریزی اعداد کو اردو الفاظ میں تبدیل کریں۔
کوڈ اصلا Musa Biralo نے لکھا تھا اس کو اردو کے لیے میں کنورٹ کیا ہے اور اردو اعداد کی سہولت بھی شامل کی ہے۔
شاید ٹائپنگ کی غلطیاں ہوں۔

تصویر
numbers.png
ڈاؤنلوڈ لنک
http://urduencyclopedia.org/soft/NumbersToUrduWords.exe
 
hackerspk

محفلین
اچھا پروگرام ہے لیکن نقطے کے بعد نہیں بتاتا اور رقم کو round کر دیتا ہے۔
نقطے کو بنیاد بنا کر اچھا نقطہ اٹھایا :lol: نقطے کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ میرا خیال ہے یہی وہ نقطہ ہے جس کے بارے اقبال کہتے ہیں۔
اک نقطے نے محرم سے مجرم بنا دیا۔
دوبارہ ڈاؤنلوڈ کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین
نقطے کو بنیاد بنا کر اچھا نقطہ اٹھایا :lol: نقطے کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ میرا خیال ہے یہی وہ نقطہ ہے جس کے بارے اقبال کہتے ہیں۔
اک نقطے نے محرم سے مجرم بنا دیا۔
دوبارہ ڈاؤنلوڈ کریں۔

کر لیا، اب دیکھیں کہ اعشاریہ کے دائیں طرف کی بجائے بائیں جانب ہندسے ظاہر ہو رہے ہیں :

10 .2352
۱۰ ۔۲۳۵۲
دس اعشاریہ دو تین پانچ دو

جبکہ انگریزی میں صحیح ہے :

2352۔10
Ten Point Two Three Five Two
 
اردو مین اعشاریہ کا نشان فل اسٹاپ نہیں ہوتا بلکہ ہمزہ جیسی شکل والا ہوتا ہے۔ ویسے لطف بات یہ ہے کہ اس ٹول کا فائدہ کیا ہے؟ اگر سیکھنے کی حد تک بات ہو تو سمجھ میں آتی ہے۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کسی زمانے میں ایکسل شیٹ بھی اسی مقصد کے لیے تیار کی تھی۔ ڈھونڈنے پر اس کا ربط بھی مل سکتا ہے۔
 
hackerspk

محفلین
اردو مین اعشاریہ کا نشان فل اسٹاپ نہیں ہوتا بلکہ ہمزہ جیسی شکل والا ہوتا ہے۔ ویسے لطف بات یہ ہے کہ اس ٹول کا فائدہ کیا ہے؟ اگر سیکھنے کی حد تک بات ہو تو سمجھ میں آتی ہے۔ :) :) :)
زبردست بات کہی نستعلیق خط اعشاریہ کو ء میں تبدیل کر دیتا تھا، میں سمجھا یہ خط غلط ہے۔ ابھی پتہ چلا کہ میں غلط ہوں۔ فائدہ نقصان کا پتہ نہیں دل کیا بنا دیا۔
 
hackerspk

محفلین
کر لیا، اب دیکھیں کہ اعشاریہ کے دائیں طرف کی بجائے بائیں جانب ہندسے ظاہر ہو رہے ہیں :

10 .2352
۱۰ ۔۲۳۵۲
دس اعشاریہ دو تین پانچ دو

جبکہ انگریزی میں صحیح ہے :

2352۔10
Ten Point Two Three Five Two
شمشاد بھائی یہ انگریزی اور اردو کے ایک جگہ اکٹھا ہونے کی وجہ سے ہے دونوں ایک دوسرے کے الٹ ہیں اس لیے شغل کرتی رہتی ہیں۔ لیکن ہم نے تو آپ ہی کی ماننی ہے۔ اس کو چار خانوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ سہ بارہ ڈاؤنلوڈ کریں۔
 
Top