نبیل
تکنیکی معاون
آج بی بی سی اردو پر ایک آرٹیکل انگریزی کے افق پر پاکستانی ستارے پڑھنے کا اتفاق ہوا تو اس سے مجھے تجسس ہوا کہ ایسے پاکستانی مصنفین کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں جو کہ انگریزی زبان میں لکھ رہے ہیں اور جن کی ناولوں کو عالمی سطح پر شہرت بھی مل رہی ہے۔ مذکورہ بالا آرٹیکل میں بیپسی سدھوا، محسن حامد، کاملہ شمسی، ندیم اسلم، محمد حنیف اور دانیال محی الدین کا ذکر موجود ہے۔ میں نے ان میں سے صرف محسن حامد کا ایک ناول The ReluctantFundamentalistپڑھا ہوا ہے جس کے بارے میں میں ایک علیحدہ پوسٹ میں لکھ بھی چکا ہوں۔ باقی مصنفین میں سے بھی جو حال میں لکھنے والے ہیں، ان کو پڑھنے کا مجھے اشتیاق ہے۔ انگریزی زبان میں لکھنے والے پاکستانی مصنفین کو حال میں زیادہ مقبولیت ملنا شروع ہوئی ہے جبکہ انڈیا کے مصنفین طویل عرصے سے عالمی سطح پر شہرت کما چکے ہیں۔ حال میں پاکستانی مصنفین کو ملنے والی شہرت کی ایک بڑی وجہ سے عالمی ذرائع ابلاغ میں پاکستان سے آنے والی خبریں اور دہشت گردی کا موضوع بھی ہے۔ اور ان مصنفین میں سے کئی ایسے ہی پلاٹ پر مبنی ناول لکھتے ہیں جس میں پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کو موضوع بنایا جاتا ہے۔ اگرچہ دوسرے ممالک کے ناولسٹ بھی ایسے موضوعات پر فکشن تحریر کر رہے ہیں لیکن پاکستانی مصنفین کی جانب سے ایسے ناول شاید زیادہ معتبر تصور کیے جاتے ہیں۔ کچھ کچھ میرا بھی یہی خیال ہے کہ اگرچہ نئے مصنفین بہت ذہین اور باصلاحیت ہیں، لیکن ان کے ناولوں کی مقبولیت میں ان کے پاکستانی بیک گراؤنڈ کا بھی ہاتھ ہے۔ آپ دوستوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
حوالہ جات:
انگریزی کے افق پر پاکستانی ستارے
Pakistani Writers in English: A Question of Identity
As their country descends into chaos, Pakistani writers are winning acclaim
حوالہ جات:
انگریزی کے افق پر پاکستانی ستارے
Pakistani Writers in English: A Question of Identity
As their country descends into chaos, Pakistani writers are winning acclaim