نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین محفل پاکستان میں " انگلش لینگویج کورسسز " کے لیئے کون سے ادارے اور انسٹی ٹیوٹ معیاری ہیں ۔۔۔؟
میرے صاحبزادے اب ایف ایس سی سیکنڈ ایئر کے امتحانوں کے بعد فارغ ہوں گے ۔ مجھے انگلش آتی تو نہیں مگر ان کی انگلش بہت کمزور محسوس ہوتی ہے ۔ سو ارادہ ہے کہ کوئی کورس کروا دیا جائے ۔
براہ مہربانی کچھ رہنمائی فرمائیں ۔۔۔۔۔
 

ماہا عطا

محفلین
بہنا میری ۔۔ سدا خوش رہیں آمین ۔۔۔ ۔۔۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ۔ سیالکوٹ ۔ ڈسکہ ۔ گوجرانوالہ ۔ لاہور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ میں سے کہیں بھی واقع ہو ۔۔۔ ۔۔

اوکے بھیا جی ٹھیک ہے میں پھر معلومات حاصل کر کے آپ کو جلد ہی مطلع کرتی ہوں۔۔۔کیوں کے تھوڑی بہت نالج مجھے ہے تو صحیح لیکن بھیاا جانی سے بھی ایک بار پوچھ لوں۔۔۔
 

یوسف-2

محفلین
نایاب بھیا! پی اے سی سی (پاکستان امریکن کلچرل سینٹر) اور برٹش کونسل میں معیاری انگلش لکھنا، پڑھنا اور بولنا سکھلاتے ہیں۔ کراچی میں تو یہ دونوں ادارے عشروں سے انگریزی سکھلاتے چلے آرہے ہیں۔ لاہور میں بھی یقیناً ان کے مراکز ہوں گے۔ باقی ”دیسی اداروں“ سے انگلش سیکھنا میرے نزدیک ایسا ہی ہے جیسے گوروں سے اردو سیکھنا :) گو کہ پاکستان کے تقریباً ہر بڑے شہر میں انگریزی سکھلانے کے بہت سے معیاری اور غیر معیاری ادارے بھی موجود ہیں۔ مگر پھر ان اداروں کے بارے میں اچھی طرح چھان بین کرکے ہی داخلہ لینا چاہئے تاکہ وقت اور پیسہ دونوں ضائع نہ ہو۔
 

نایاب

لائبریرین
یہ ٹیگز آپ کو دوبارہ کرنے پڑیں گے نایاب بھائی
ابن سعید بھائی نے بتایا ہے کہ اس طرح کرنے سے ٹیگ کی اطلاع نہیں پہنچتی:ROFLMAO:
پہلے ہو جایا کرتے تھے:(
 

نایاب

لائبریرین
یہ ٹیگز آپ کو دوبارہ کرنے پڑیں گے نایاب بھائی
ابن سعید بھائی نے بتایا ہے کہ اس طرح کرنے سے ٹیگ کی اطلاع نہیں پہنچتی:ROFLMAO:
پہلے ہو جایا کرتے تھے:(

مروا دیا نااااااااااااااااااااااااااااااااا
اب یہ سزا آپ کی کہ سب کو ٹیگز کریں محترم بھائی
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بھائی!
مجھے ٹیگ تو نہیں ملا۔ میں تو ایسے ہی آ گئی۔ :)
نایاب بھائی مجھے آپ کے شہر میں کسی ادراے کا تو نہیں علم نہیں لیکن کچھ ٹپس دے سکوں گی شاید اس سے فائدہ ہو جائے۔
اگر انگریزی بول چال بہتر کرنی ہے ذاتی کاوش سے تو میں بی بی لرننگ انگلش تجویز کروں گی۔ یہ ویب سائٹ بھری پڑی ہے آڈیوز ، ویڈیو اور پرنٹ ٹیوٹوریلز سے۔ بہت بنیادی اور آسان انگریزی سے شروع ہوتی ہے اور اگر سنجیدگی سے اسے استعمال کیا جائے تو انگریزی کی استعدادِ کار کافی بڑھ جاتی ہے۔
دوسری تجویز یہ ہے کہ آپ اپنے بیٹے سے کہیں کہ انگریزی خبریں سنا اور دیکھا کریں۔ اور بچوں کے کارٹون پروگرامز بہت دیکھیں۔ اس سے عام بول چال کی انگریزی بہت بہتر ہوتی ہے کیونکہ جو زباندانی کا کورس کرواتے ہیں وہ بھی پہلے 'سننے' اور پھر 'بولنے' کی طرف جاتے ہیں۔ تو جتنی انگریزی سنی جائے اتنا ہی بول چال بھی بہتر ہونے کا امکان ہے۔ اگر گھر میں کیبل چینلز آتے ہیں تو انہیں کہیں کہ حالاتِ حاضرہ کے غیرملکی چینلز دیکھا کریں یا نیشنل جیوگرافک ، ڈسکوری چینلز وغیرہ بھی دیکھیں۔
 

محمدصابر

محفلین
السلام علیکم
محترم اراکین محفل پاکستان میں " انگلش لینگویج کورسسز " کے لیئے کون سے ادارے اور انسٹی ٹیوٹ معیاری ہیں ۔۔۔ ؟
میرے صاحبزادے اب ایف ایس سی سیکنڈ ایئر کے امتحانوں کے بعد فارغ ہوں گے ۔ مجھے انگلش آتی تو نہیں مگر ان کی انگلش بہت کمزور محسوس ہوتی ہے ۔ سو ارادہ ہے کہ کوئی کورس کروا دیا جائے ۔
براہ مہربانی کچھ رہنمائی فرمائیں ۔۔۔ ۔۔
کرسچیئن ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں ایک ٹیچر ہیں (نام بھول رہا ہوں شاید جاوید صاحب ہیں)۔ پچھلے سال انہوں نے شاہین آباد میں جی ٹی روڈ پر ہی اپنا انسٹیٹیوٹ بھی کھولا ہے۔ سنا ہے کہ برٹش کونسل بھی انہیں ہی ریکمنڈ کرتی ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
کرسچیئن ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں ایک ٹیچر ہیں (نام بھول رہا ہوں شاید جاوید صاحب ہیں)۔ پچھلے سال انہوں نے شاہین آباد میں جی ٹی روڈ پر ہی اپنا انسٹیٹیوٹ بھی کھولا ہے۔ سنا ہے کہ برٹش کونسل بھی انہیں ہی ریکمنڈ کرتی ہے۔

جزاک اللہ محترم بھائی
یہ شاہین آباد کس طرف واقع ہے ۔ ؟
اور اس انسٹی ٹیوٹ بارے ذرا مفصل معلومات تحریر کر دیں ۔ محترم بھائی
 
بس انگریزی بولنا شروع کردیں اور ٹیوی پر انگریزی پروگرام دیکھیں خبریں ٹاک شوز فلمیں وغیرہ،
جتنا ڈھیٹ بن کر اوپر والے کام کریں گے اتنی جلدی انگریزی سیکھیں گے
 

محمدصابر

محفلین
جزاک اللہ محترم بھائی
یہ شاہین آباد کس طرف واقع ہے ۔ ؟
اور اس انسٹی ٹیوٹ بارے ذرا مفصل معلومات تحریر کر دیں ۔ محترم بھائی
جی ٹی روڈ گلشن اقبال پارک کے ساتھ۔ تقریبا سال پہلے ان کا ایک بینر میرے آفس کے سامنے لگا ہوا تھا۔اتنے عرصہ میں مجھے ان کا اور ان کے انسٹیٹیوٹ دونوں کا نام بھول گئے ہیں۔ لیکن اُستاد واقعی اچھے ہیں۔ چاہے وہ انگلش ہو یا یوگا۔
 

نایاب

لائبریرین
ان کا نام نسیم ہے۔ اور فون نمبر زیرو تین سو چھ سو انچاس دس انسٹھ ہے ۔ :)

بھائی جی انشاءاللہ کل آپ کا کام ہو جائے گا
آپ بیٹے کا کوئی رابطہ نمبر ذاتی مکالمے میں بھیج دیں

بہت شکریہ بہت دعائیں
میں رابطہ کرتا ہوں آپ دونوں محترم بھائیوں سے
 
Top