انگلینڈ کا دورہ ویسٹ انڈیز

انگلینڈ کی ٹیم آجکل ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں وہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
آج سیریز کا پہلا میچ انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔
اُمید ہے دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
 
یوں تو انگلستان کی فتح قومی ٹیم کے مفاد میں ہے لیکن کالی آندھی کھپے وغیرہ

ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔
انٹیگا میں بلنگز/رائے/مورگن گردی متوقع۔
 

فہد اشرف

محفلین
مورگن کے بہترین 107 رنوں کی مدد سے انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے سامنے 297 کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ بلنگز 52 اسٹوکس 55 اور معین علی 31 نے بھی اچھی اننگز کھیلی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا جو ویسٹ انڈینز پی ایس ایل کھیل رہے ہیں وہ ویسٹ انڈیز ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں؟
 
وہی تو حیرت ہے قبلہ، کہ اتنے اچھے کھلاڑی ان کی ٹیم میں کیوں نہیں ہیں؟ یا ان کا انٹرنیشنل کیرئیر ختم ہو چکا۔
اسکا جواب تو شائد سر ویو بھی نہ دے سکیں۔
ویسٹ انڈیز بورڈ کی اندرونی سیاستوں اور خلفشار نے ہی ٹیم یہ حال کیا ہے۔
اور یہ کھلاڑی بھی انہی وجوہات کی بنا پر باہر ہے۔
حال ہی میں ڈیرن "برائن" براوو کو بھی زمبابوے ٹور سے ایسی ہی وجہ کی بنا پر واپس بُلا لیا گیا تھا۔۔
 
297 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 37 اوورز کے بعد 183-4
اب 78 گیندوں میں 114 رنز درکار ہیں۔

یعنی میچ اُس نہج پر پہنچ چُکا جہاں جزائر غرب الہند والے اپنے فینز کو یقین دلا کر پھر چُپکے سے پویلین لوٹ جائینگے۔۔
 

یاز

محفلین
تاہم جیسن محمد کے آؤٹ ہونے سے اس جان میں خاصی کمی سی آتی لگ رہی ہے۔
 
واہ جن جی واہ کیا ہی عُمدہ فُٹی سکل ہیں۔
اگر آرسینی وینجر یہ میچ دیکھ رہے ہوں تو یقیناً جناب آپکو آرسنل کے لئے سائن کر لینگے۔

تاہم جیسن محمد کے آؤٹ ہونے سے اس جان میں خاصی کمی سی آتی لگ رہی ہے۔
2016 ٹی ٹوئنٹی فائنل کے ہیرو بریتھ ویٹ کے ہوتے ہوئے ابھی جان باقی ہے۔
لیکن یہ جان ویسی ہی جیسے پولارڈ کے کیمیو کے بعد کراچی کے جتنے کی تھی۔
 

یاز

محفلین
ویسٹ انڈیز 251 پہ آل آؤٹ۔ یوں 45 رنز سے میچ ہار لیا۔
 
آخری تدوین:
ابتدائی جھٹکوں کے بعد کالی آندھی نے ہلکی سے واپسی ماری ہے اور اچھے مجموعے کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔
36 اوورز کے بعد 158-4
یہاں سے 100 رنز آ جائیں تو میچ میں کچھ دلچسپی بن سکتی ہے۔۔
 

یاز

محفلین
225 کے تعاقب میں انگلینڈ کے 117 رنز پہ 5 آؤٹ۔
تاہم جو روٹ کریز پہ موجود ہے۔ لہٰذا انگلینڈ کے چانسز کافی حد تک باقی ہیں۔
 
بٹلر جی انڈے پر ہی پویلین واپس۔۔
226 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ 115-5

پچھلے 20 گیندوں میں محض 9 رنز کے عوض 3 وکٹس حاصل کر کے کالی آندھی نے کچھ اُمیدیں ہمیشہ کی طرح پیدا کی ہیں اپنے فینز کے لئے۔
 
ایشلے باجی نرس نے معین علی صاب کو بھی کلین بولڈ فرما کی کالی آںدھی کی اُمید کو چار چاند لگا دیے۔
انگلستان 124-4
مزید 102 رنز درکار فتح کے لئے۔
 
Top