انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 48رنز سے شکست

فخرنوید

محفلین
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں اتوار کو میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 48رنز سے شکست دیدی۔ اس شکست کے بعد پاکستان کو سپر ایٹ کے مرحلے میں پہنچنے کیلئے ہالینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کو کہا انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔ پیٹرسن نے 38 گیندوں پر 58 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 137 رنز بنا سکی۔کپتان یونس خان نے46 رنز بنائے۔لک رائٹ مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس جیت کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے سپر ایٹ میں پہنچنے امکانات ہوگئے ہیں۔

بشکریہ: گوجرانوالہ نیوز
 

ساجد

محفلین
پاکستانی کرکٹ ٹیم بہت برا کھیلی۔ بیٹنگ ، باؤلنگ کمزور رہی سو رہی فیلڈنگ کا تو بیڑا ہی غرق تھا۔
ون ڈے اور خاص طور پہ 20 ، 20 کرکٹ میں مخالف ٹیم کو کم سے کم سکور تک محدود کرنا ہی سب سے اچھی حکمت عملی سمجھی جاتی ہے لیکن ہمارے فیلڈرز نے بڑی فیاضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑا سکور بنانے میں انگلینڈ کے بلے بازوں کی بھرپور مدد کی۔
اب اگلے میچ میں دیکھتے ہیں کہ ٹیم اپنی کمزوریوں میں کس حد تک قابو پاتی ہے۔
 

زینب

محفلین
خرم جاگ جا لہور ای۔۔۔۔۔کل بھی پھینٹی کھانے کے لیے تیاری کر لو
 

ساجداقبال

محفلین
ہالینڈ کو نہ صرف ہرانا ہوگا بلکہ بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا، وگرنہ پاکستانی ٹیم لاہور کی تیاری پکڑے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں کوئی بات نہیں دو چار دن اور نائٹ کلبوں کی سیر کر لیں۔ کھیل کا کیا ہے۔ نہیں تو نہی سہی۔
 

فخرنوید

محفلین
پاکستانی کپتان کی پریس کانفرنس:

اگر ہم سپر ایٹ میں نہ بھی تو پہنچے تو کونسی بڑی بات ہے۔
 
Top