انیسویں سالگرہ انیسویں سالگرہ پہ جانے والوں کے لیے دعائیں

جاسمن

لائبریرین
ہم سب نے چلے جانا ہے۔ لیکن جانا تو اپنے پیارے رب کے پاس ہی ہے۔ سو ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ رحم کے معاملات کرے گا۔
لیکن یہاں رہ جانے والوں کو جانے والوں کے لیے دعاؤں کے تحائف بھیجتے رہنا چاہیے۔ ان کے سلسلے تو ختم ہوئے ماسوائے ایسے نیک کاموں کے جو انھوں نے صدقۂ جاریہ کے طور پہ دنیا میں کیے۔ سو ہمیں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے لیے دعاؤں کے تحائف ضرور بھیجنے چاہئیں۔
بہت سے ایسے محفلین بھی جا چکے ہوں گے کہ جن کی وفات کے بارے میں ہم نہیں جانتے لیکن چند ایسے محفلین ہیں کہ ان کی رحلت کا علم ہمیں ہو چکا ہے۔ ان میں محمد یعقوب آسی صاحب، تلمیذ صاحب، نایاب صاحب اور محمد وارث صاحب شامل ہیں۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ سب جانے والوں کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ان کی قبروں کو ٹھنڈا، ہوادار،کشادہ اور روشن کرے۔ ان میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ بلکہ انھیں جنت کا باغ بنا دے۔ قبر کی وحشتوں میں ساتھی عطا فرمائے۔ روزِ محشر ان کا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں لے جائے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوضِ کوثر پہ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے مبارک ہاتھوں سے پانی پینے کی سعادت نصیب کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آسانیوں والی، خوشیوں والی زندگی دے۔ مقدر اچھے کرے اور انھیں مرحومین کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔
آمین!
ثم آمین!
یا ربّ العالمین!
ایک بار سورہ فاتحہ
تین بار سورہ اخلاص
 
اتنا عرصہ ہوگیا، لیکن اب تک یقین نہیں ہوتا کہ وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے ۔۔۔ اللہ تبارک و تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت کاملہ فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
 

الشفاء

لائبریرین
۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ سب جانے والوں کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ان کی قبروں کو ٹھنڈا، ہوادار،کشادہ اور روشن کرے۔ ان میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ بلکہ انھیں جنت کا باغ بنا دے۔ قبر کی وحشتوں میں ساتھی عطا فرمائے۔ روزِ محشر ان کا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں لے جائے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند کرے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوضِ کوثر پہ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے مبارک ہاتھوں سے پانی پینے کی سعادت نصیب کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آسانیوں والی، خوشیوں والی زندگی دے۔ مقدر اچھے کرے اور انھیں مرحومین کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔
آمین۔۔۔
اللہ عزوجل سب کو اپنے فضل و کرم کی چھاؤں میں رکھے۔آمین۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ پاک بچائے رکھے۔ کامل ایمان، کامل صحت، ڈھیروں خوشیوں اور آسانیوں والی لمبی حیاتی عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
Top