ان پڑھ بیوی کا بیرون ملک ملازمت کی غرض سے گئے شوہر کو خط

ان پڑھ بیوی کا بیرون ملک ملازمت کی غرض سے گئے شوہر کو خط
news-1442256885-1008_large.JPG

اطالوی جریدے سسلی پر بسنے والی ایک خاتون کا ایک ایسا ہی پیچیدہ خط حال ہی میں منظر عام پر آیا ہے جسے تصویری زبان میں لکھا گیا ہے۔ شائد آپ سمجھیں کہ یہ بے ربط تصاویر ہیں، لیکن مصنف گیسالڈوبغالینو نے اب اس خط کا ترجمہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔ گیسالڈو کہتے ہیں کہ تین بچوں کی ماں اس خاتون کا خاوند کام کی غرض سے جرمنی گیا ہوا تھا، جس سے دل کی باتیں کرنے اور حال احوال سے آگاہ کرنے کے لئے یہ خط لکھا گیا۔ خاتون کے تصویری خط کا ترجمہ کچھ یوں ہے۔
”میرے پیارے، تمہاری جدائی میں دل بے قرار ہے۔ میں اور تینوں بچے تمہارے لئے بانہیں پھیلائے ہوئے ہیں۔ سب اچھے ہیں، میں اور بڑے دو، بس چھوٹا ذرا بیمار ہے۔ پچھلے خط کا جواب نہیں آیا۔ تمہاری ماں بیمار ہے، ہسپتال میں ہے۔ میں اس کی عیادت کو جاتی ہوں۔ فکر نہ کرو خالی ہاتھ نہیں جاتی کہ لوگ باتیں بنائیں۔ منجھلا بیٹا میرے ساتھ جاتا ہے، جبکہ بڑا چھوٹے کا خیال رکھتا ہے۔ کھیت میں ہل چلوا کر بوائی کروادی ہے۔ روزانہ کام کرنے والے دو ملازموں کو ڈیڑھ لاکھ لیرا (اطلالوی کرنسی) دئیے ہیں۔ گاﺅں میں الیکشن ہوگئے ہیں۔ میں نے مسیحی جمہوریت کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔ کمیونسٹوں کو تو بہت بری شکست ہوئی ہے۔ اس دفعہ زیتون کی فصل بہت اچھی ہوئی ہے۔ کرسمس قریب ہے، تم اور بھی شدت سے یاد آتے ہو۔ میری اور بچوں کی طرف سے پیار۔ میں تمہاری ہوں، میں اور تم یوں یکجان ہیں جیسے ہماری دو انگوٹھیاں آپس میں جڑی ہیں۔“
 

نظام الدین

محفلین
جب پڑھی لکھی نہیں تھی تو فون پر ہی بات کرلیتی ۔۔۔۔۔ اتنی محنت کی کیا ضرورت تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا ہا
 

x boy

محفلین
شکریہ
لیکن اس دور میں بیوی ان پڑھ ، ،،، گزارا بہت مشکل،،،
دوائی کی شیشی میں اگر لکھا ہو" شیک ویل بفور"
اور ان پڑھ خاتون اپنے پڑوس میں جاکے 4 جماعتہ پاس سے مشورہ کرلے تو کیا ہوگا،،،
 
Top