ان پیج تھری

umm-e-waleed

محفلین
السلام علیکم،

مجھے ان پیج تھری کی کچھ فائلز کسی نے دی ہیں۔ جو کہ پرانے ورژن میں نہیں کھل رہی ہیں۔ اس کا کوئی حل ہے تو پلیز رہنمائی کیجیئے۔

شکریہ

والسلام
 
الف عین

لائبریرین
افسوس کہ یہ نئی یا موڈیفائی شدہ فائلیں پرانے ورژن میں محفوظ نہیں کر سکتا۔ ٹیکسٹ میں مھفوظ کرنے پر بھی نہیں، کہ اب یہ یونی کوڈ متن ہی ہے۔ یہاں تک کہ ان پیج کے پرانے ورژن سے کاپی پیسٹ میں بھی ناکام رہتا ہے۔
 
یو یو ایس کنورٹر استعمال کریں اس کے ذریعہ سے یونی کوڈ سے پرانی انپیج میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔
نواں آیان سونڑیا۔۔۔۔۔
حفیظ صاحب جب فائل کھلے گی تو تب ہی مواد کاپی ہو کر یو یو ایس کنورٹڑ میں منتقل ہوگاجس کے لیئے پہلے آپ ان پیج 3انسٹال کروگے پھر مواد کو کاپی کرکے کہ ایم ایس ورڈ میں پیسٹ کروگے پھر آپ اس مواد کو ایم ایس ورڈ سے کاپی کرو گے اور پھر یو یو ایس کنورٹر میں یہ آپشنUnicode to inpage دیکر پیسٹ کروگے پھر اس کو کاپی کرکے کے ان پیج 4۔2 میں پیسٹ کرو گے تو تب ہی کام بنے گا۔۔۔۔۔۔۔یا آپ کے پاس کوئی دوسرا حل بھی ہے ؟؟؟
 
میرے پاس ان پیج تھری موجود ہے اگر وہ فائل آپ دے دیں تو ورڈ میں منتقل ہوجائے گی
کچھ بھی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
جناب سویدا صاحب آپ اس ام ولید کے مسئلے کو سمجھ ہی نہیں پائے جناب وہ ابھی بالکل ہی ابتدائی درجہ پر ہیں ان کو کچھ نہیں پتہ کہ ان پیج 4۔2 کے علاوہ بھی کوئی دوسرا ایسا پروگرام بھی ہے جس پر اردو لکھی جا سکے۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
نواں آیان سونڑیا۔۔۔۔۔
حفیظ صاحب جب فائل کھلے گی تو تب ہی مواد کاپی ہو کر یو یو ایس کنورٹڑ میں منتقل ہوگاجس کے لیئے پہلے آپ ان پیج 3انسٹال کروگے پھر مواد کو کاپی کرکے کہ ایم ایس ورڈ میں پیسٹ کروگے پھر آپ اس مواد کو ایم ایس ورڈ سے کاپی کرو گے اور پھر یو یو ایس کنورٹر میں یہ آپشنUnicode to inpage دیکر پیسٹ کروگے پھر اس کو کاپی کرکے کے ان پیج 4۔2 میں پیسٹ کرو گے تو تب ہی کام بنے گا۔۔۔۔۔۔۔یا آپ کے پاس کوئی دوسرا حل بھی ہے ؟؟؟

جی ان پیج تھری کی ضرورت تو بہرحال پڑے گی فائل کنورٹ کرنے کے لئے کیونکہ فائل کھلے بنا تو کنورٹ ہونے سے رہی۔
 
انپیج تھری میں یہ خرابی ہے کہ وہ پرانے ورژن کی فائل کو اپ نے ورژن میں سیو کرنے کے بعد پرانے ورژن کے قابل نہیں چھوڑ تا توجناب اس تھری ورژن میں اپنی کوئی بھی فائل کھول نے سے پہلے اس فائل کی ایک کوپی کرلیں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو
 
umm-e-waleed

محفلین
میرے پاس ان پیج تھری موجود ہے اگر وہ فائل آپ دے دیں تو ورڈ میں منتقل ہوجائے گی

جزاکم اللہ خیرا سویدا بھائی، اصل میں وہ ان پیج میں ہی چاہیئے تھی۔

یہاں فائل اپلوڈ کر دیں۔ ہم کھول کے واپس کر دیں گے۔

عارف بھائی، اللہ تعالی آپ کو بہترین اجر دے۔ اصل میں ارجنٹ کام تھا۔ اس لیے فائل کو4 ۔2 ورژن میں دوبارہ کمپوز کر لیا ہے۔
 
Top