جیلانی، رقص و سرور والا مضمون بھی تم نے لائبریری کی ورکنگ زون میں پوسٹ کیا ہے، کیونکہ وہ مقفل ہے، اس لئے اس پر اظہار رائے بھی یہاں کر دیتا ہوں۔
کیا اس کو خود ٹائپ کیا ہے یا کسی طرح کنورٹ کیا ہے؟ تاکہ کتاب بنائی جائے تو اس میں ٹائپ کرنے والے کا نام بھی دیا جاتا ہے، یہاں بھی اور میری سائٹ کی کتابوں میں بھی۔ اگر ان پیج سے کنورٹ کیا ہے تو یہ بھی لکھ دیں کہ ان پیج فائل کس ماخذ سے ملی؟
جہاں تک کنورٹر کا سوال ہے تو بہت کنورٹر ہیں جو یونی کوڈ اردو میں کنورٹ کر دیتے ہیں ان پیج کے متن کو، لیکن ان سب میں کچھ نہ کچھ غلطیاں رہ جاتی ہیں، میں جو استعمال کرتا ہوں، اس میں بہت سی اغلاط جو کمپوزنگ کی ہوتی ہیں اصل فائل میں بھی، ان کی اصلاح بھی ہو جاتی ہے۔ یہ میرے
اس فولڈر میں ملے گا، سیدھا لنک نہیں دے سکتا کہ آئے دن اس میں تصحیح ہوتی رہتی ہے، تو لنک بدل جاتا ہے، پرانی فائل مٹا کر نئی لگانے سے۔ اسی فولڈر میں عموما جو اغلاط کمپوزنگ کرنے والے کرتے ہیں، ان کی تفصیل بھی ہے ورڈ ڈاکیومینٹس میں، ان کو بھی اتار کر دیکھ لیں۔