نبیل
تکنیکی معاون
اس ربط پر میں نے ان پیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر کی تیاری کے ابتدائی نتائج پوسٹ کیے تھے۔ یہاں میں اس پر ڈیویلپمنٹ کی کچھ اپڈیٹ فراہم کر رہا ہوں اگرچہ یہ ابھی بھی فائنل پراڈکٹ بننے سے کچھ فاصلے پر ہے، لیکن اس میں پہلے کی نسبت بہتری آئی ہے۔
اب پروگرام کی آپشنز کے لیے ایک سیٹنگز ڈائیلاگ فراہم کر دیا گیا ہے جیسا کہ ذیل کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے:
ابھی پروگرام میں ڈی بگ والی آپشن کام نہیں کر رہی ہے۔ رپلیسمنٹ فائل کی ایڈیٹنگ کے انٹرفیس میں بھی کچھ تبدیلی لائی گئی ہے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے، رپلیسمنٹ فائل کے مندرجات اب جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں ظاہر ہوتے ہیں۔
اب پروگرام میں رپلیسمنٹ کی functionality بھی کم و بیش درست کام کر رہی ہے۔ اس میں جو کمی رہ گئی ہے، اس کا ٹیسٹنگ کے ذریعے پتا لگایا جائے گا۔ اس کام میں آپ دوستوں کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔ میرے پاس نعیم سعید اور اعجاز اختر صاحب کی بھیجی ہوئی فائلیں موجود ہیں۔ میں ان کے ذریعے پروگرام کو ٹیسٹ کرتا رہوں گا۔ ابھی میں نے ابرار حسین کی کی گئی تبدیلیاں شامل نہیں کی ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ اگلی اپڈیٹ میں ان تبدیلیوں کو بھی شامل کر لوں۔ اس اپڈیٹ کا سورس کوڈ اور بائنری منسلکات سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اپڈیٹ - 2 نومبر 2009
- نئی سیٹنگز کا اضافہ
- رپلیسمنٹ فائلوں کی تعداد پر صارف کا کنٹرول
- رپلیسمنٹ فائلوں کی تدوین کے طریقہ کار میں ضروری تبدیلی