ان پیج کے ماہرین سے ایک استسفار

سویدا

محفلین
میرے پاس ایک اپنی کمپوز فائل ہے ان پیج کی ، اندراجات کے بعد محفوظ کرتے وقت اس میں‌ایک مسئلے کا سامنا ہے

میں‌ تصحیح کرکے اب اس فائل کو جب محفوظ کا حکم دیتا ہوں تو یہ پیغام آتا ہے اور فائل کو وہ محفوظ نہیں‌کرتا

اور یہ پیغام آتا ہے :

Unable to save file G:\ajeb\ina03676.
insufficient memory.

اب میں‌کیا کروں‌، ایسا نہیں‌ہے کہ میری ہارڈ ڈسک میں‌اسپیس نہ ہو اسپیس بھی بہت زیادہ خالی ہے

میں‌نے سب کچھ کرکے دیکھ لیا لیکن فائل محفوظ نہیں‌ہورہی اور میں‌اس میں‌کوئی بھی اندراج نہیں‌کرسکتا

جو مواد میں‌نے کمپوز کیا ہے وہ اتنا زیادہ ہے کہ دوبارہ نیو فائل میں‌نہیں‌کیا جاسکتا
 

الف عین

لائبریرین
شاید جی پارٹیشن میں سپیس خالی نہ ہو، غیر ضروری فائلیں مٹا دیں۔ یا کسی اور پارٹیشن میں محفوظ کریں۔ یا فلیش ڈسک میں کر لیں۔ کچھ نہ کچھ وجہ ضرور ہو گی۔
 

سویدا

محفلین
جو سب آپ لوگوں نے فرمایا ویسا کچھ بھی نہیں‌ہے خالی سپیس بھی بہت زیادہ ہے اور باقی جی ڈرائیو ہے جہاں وہ فائل پہلے سے سیو ہے
 

سویدا

محفلین
ہاں یہ آپ نے ٹھیک کہا اس فائل میں‌تصاویر زیادہ ہیں‌

ٹف امیج امپورٹ کی ہیں‌

لیکن اس جیسی اور بھی فائل ہیں‌ان میں‌تو سب کچھ ہو رہا ہے کام کرنے کے بعد وہ اندراجات محفوظ بھی ہورہے ہیں‌

لیکن دو یا تین فائلیں‌ایسی ہیں‌کہ جن میں‌یہ مشکل پیش آرہی ہے

کیا کروں‌اب میں
 
ان پیج اپنی ہر اوریجنل فائل کی ایک بیک فائل ساتھ ساتھ بناتا رہتا ہے اسی نام سے۔ اس بیک فائل کو کھولیے اور اسے کسی دوسری ڈرائیو میں اوریجنل فائل کی طرح سیو کر لیجیے۔
 

سویدا

محفلین
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں‌لیکن میرے پاس بدقسمتی سے بیک فائلز نہیں‌ہے

فائل کی اوریجنل ہے

میں ان پیج گذشتہ آٹھ سال سے استعمال کررہا ہوں‌لیکن اس قسم کی مشکل مجھے پہلی دفعہ پیش آئی ہے جتنا ممکنہ اقدامات ہوسکتے تھے وہ میں‌کرچکا

لیکن اس فائل میں‌اندراجات محفوظ نہیں‌ہورہے ہیں میں‌نے یہ بھی کوشش کی کہ اس فائل کو از سر نو سیو ایز کر کے محفوظ کروں‌لیکن اس سے بھی محفوظ نہیں ہورہی ہے اور وہی پیغام آرہا ہے
 

سویدا

محفلین
بیک فائل آٹومیٹکلی بن جاتی ہے یہ بات میرے علم میں‌ہے

لیکن اب بیک فائل نہیں‌ہے میرے پاس

اس صورت حال میں‌کیا کیا جائے
 

سویدا

محفلین
کاپی پیسٹ سے بھی بات نہیں‌بن رہی اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اس فائل میں‌امیجز ہیں‌بہت ساری اب ان کی دوبارہ سیٹنگ کرنا کارے دارد

میٹر تو کاپی ہوجائے گا لیکن امیجز کا کیا کروں‌

وہ دوبارہ اس سیٹنگ سے پیسٹ نہیں‌ہوسکیں‌گی
 

شاکرالقادری

لائبریرین
آپ فائل میں سے کچھ حصہ کاپی کر کے دوسری فائل بنا لیں
اسی طرح تھوڑا تھوڑا لے کر دو تین فائلیں بنالیں
فائل در اصل بہت بڑی ہو گئی ہے اور آپ کی میموری کم ہے
یا اپنے کمپیوٹر کی میموری کو بڑھا لیں
 

سویدا

محفلین
شاکر بھائی میموری پوری خالی پڑی ہے جگہ تو بہت ہے

کئی جی بی کا اسپیس خالی ہے بالکل پھر کیوں‌
 

designer

محفلین
زیادہ سے زیادہ تین سوال یا ایک کے بعد آپ کی فائل سیو ہوجائیگی اگر آپ نے تعاون کیا۔
1۔ ۔جناب سویدا بھائی فائل سائز کتنا ہے ؟‌
2۔ فائل آخری مرتبہ موڈیفائی کب ہوئی تھی؟
3۔ اپنی فائل اگر مناسب سمجھے یا تو یہی شیئر کریں‌یا پھر مجھے پی ایم کریں‌۔

ان تین سوالوں کے بعد انشاء اللہ آپ کا مسئلہ بفضل اللہ سبحانہُ وتعالٰی حل ہوجا ئیگا۔ ازمائش شرط ہے ۔

اور آپ کو جواب 3دن کے اندر یہی مہیہ کیا جائیگا تاکہ دوسرے بائیوں‌کا بھی بلہ ہوجائے۔

دعائوں‌کی درخواست کی جاتی ہے۔
 
Top