ان پیج 3 ایررز

میرے انپیج 3 میں نوری نستعلیق فونٹ کے ایررز آرہے ہیں
اسے دور کرنے میں مدد فرمائیں تاکہ نئے فونٹس استعمال میں‌لائے جا سکیں
اور یونی کوڈز فونٹس کیسے انسٹال کرنے ہیں
 

arifkarim

معطل
کیا آپکے پاس انپیج 3 کا خریدا ہوا ورژن ہے یا ڈیمو؟
انپیج 3 کے یونیکوڈ فانٹس پہلے سے انسٹال شدہ ہیں، انکو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں!
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بھائی میرے پاس تو کراچی اور اسلام آباد کے ریسیلرز کے ایڈریس ہیں۔ لاہور والا نہیں ہے۔ اس کے لیے معذرت۔

احمد گرافکس اینڈ کمپیوٹرز سروسز
آفس نمبر 18/19، تھرڈ فلور، سوہنی سینٹر، کریم آباد، ایف بی ایریا، بلاک 4، کراچی۔75950۔ پاکستان۔
Tel: (92-21) 3207 0513-4
Fax: (92-21) 3680 1721

ایچ بی کمپیوٹرز
ولی سینٹر، فضل الحق روڈ، 6 بلیو ایریا، اسلام آباد۔
Phone: +92-51-2802424-6
UAN: +92-51-111-586-586
Fax: +92-51-2272492
 

اشتیاق علی

لائبریرین
عارف بھائی
نستعلیقی جدید اوپن ٹائپ فانٹس اپنی جگہ پر ہیں اور مشہور زمانہ ان پیچ اپنی جگہ پر ہے ۔ ہاں یہ الگ بات ہے کہ ان پیج پیسہ کمانے کیلئے بنایا گیا ہے ۔ اور اوپن ٹائپ نستعلیقی فانٹس بغیر کسی معاوضے کے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
درست، مگر ان صاحب نے جو بازار سے سی ڈی خریدی ہے ، وہ یقینا پائرٹیڈ ہے کیونکہ انپیج والے تو اپنا سافٹوئیر گھر تک پہنچاتے ہیں!
 
میں تو تقریباً دس سال سے ان پیچ استعمال کر رہا ہوں۔ کتابوں کی کمپوزنگ کے لیے یہی بہتر ہے۔ کسی اور طرف دھیان ہی نہیں دیا کبھی۔ نئے فونٹس کی ڈیمانڈ ہوئی تو پتہ چلا کہ رجسٹرڈ ورژن خریدنا ہوگا۔ ورنہ بازار سے ہی سی ڈی خریدتا ہوں‘ کبھی کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔
معلومات میں‌اضافے کا شکریہ
نستعلیقی جدید اوپن ٹائپ فانٹس
کیسے استعمال کیے جاتے ہیں میرا مطلب ہے کس سافٹ وئیر میں
کیونکہ میرا تو کام انپیج ، کورل ڈرا اور ایڈوب فوٹو شاپ کا ہے۔ اور یہ بھی بتائیں کہ کہاں سے حاصل کیے جائیں اور کیسے انسٹال کیے جائیں۔ اگر وقت ہو تو ذرا تفصیل سے بتا دیں شکریہ۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جناب عمران شناور صاحب
اوپن ٹائپ فانٹس یونی کوڈ ہیں۔
اس کے لیے آپ کنٹرول پینل میں ریجنل اینڈ لینگوئجز آپشن سلیکٹ کریں۔
launch.php

launch.php

پھر آپ اس تصویر کی طرح چیک لگا دیں اور Apply اور پھر okکر دیں۔
regional_language_options.gif

تھوڑی دیر میں اردو لینگوئج انسٹا ل ہو جائے گی۔ اب آپ تصویر کی طرح ڈیٹیلز Details پر کلک کریں۔ تو آپ کے سامنے ایک ونڈو اوپن ہو گي۔
launch.php

اب آپ یہاں سے addبٹن پر کلک کر کے اردو کی بورڈ انسٹا ل کر لیں۔
34628d1175528320-windows-xp-main-urdu-kee-installation-ssssssss.jpg

لیجئے آپ کی اردو لینگوئج انسٹال ہے۔
اب آپ کو اردو کے فانٹس چاہیئے جنہیں آپ ورڈ ایکسل میں باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔
جو کہ آپ اردو محفل اور جہان قلم سے ڈاؤنلوڈ کر سکتےہیں۔
اب آپ ایم ایس ورڈ میں اردو لکھ سکتے ہیں ۔ اور کتابوں کی کمپوزنگ کر سکتے ہیں ۔
 
اب آپ یہاں سے addبٹن پر کلک کر کے اردو کی بورڈ انسٹا ل کر لیں۔
34628d1175528320-windows-xp-main-urdu-kee-installation-ssssssss.jpg

لیجئے آپ کی اردو لینگوئج انسٹال ہے۔

یہاں Phonetic کا کی بورڈ ہی نہیں آ رہا خودبخود US انسٹال ہو گیا ہے۔
 
تھوڑی سی کامیابی ہوئی ہے ورڈ میں اردو لکھنے میں لیکن بہت مشکل ہے، ورڈ میں Phonetic کی بورڈ تو کام نہیں کر رہا پتہ نہیں کہاں کہاں حرف بکھرے ہوئے ہیں۔ تفصیلآ گائیڈ کر دیں۔ شکریہ

مزیر یہ کہ کورل ڈرا میں‌ ڈائریکٹ اردو ٹائپنگ فونیٹک کی بورڈ استعمال کا طریقہ بتا دیں
 

اشتیاق علی

لائبریرین
پیارے عمران بھائی!
مجھے کورل ڈرا میں ڈائریکٹ اردو ٹائپ کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات درکار نہیں ہیں ۔ ورڈ میں ٹائپنگ کے لیے عام طور پر فونیٹک کی بورڈ استعمال ہوتا ہےمگر میں نے تو اپنا کی بورڈ خود ڈیفائن کیا ہے ۔ اس لیے فونیٹک استعمال نہیں کر سکتا ۔ہاں اگر ورڈ سے اگر کوئی ڈاکو مینٹ کورل ڈرا میں لے کر جانی ہو تو اس کے لیے میں آپ کو اس کے لیے ایک سافٹ وئیر بتا دیتا ہوں جو پوری فائل کو ای پی ایس بنا دیتا ہے۔
Doc to Image Converter کا لنک میں آپ کو دے دیتا ہوں۔ لیکن یہ ڈیمو ورژن ہے ۔ اس کے لیے معذرت ۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جناب عمران شناور صاحب میں تو جب بھی کبھی یونیکوڈ اردو انسٹال کرتا ہوں تو میں اپنے ان پیج سے دو فائلیں ونڈوز کے فولڈر میں پیسٹ کر دیتا ہوں۔ تو جب لینگوئج انسٹال کر رہا ہوتا ہو ں تو خود با خود وہاں پر اردو کا کی بورڈ انسٹال ہو جاتا ہے۔
 
Top