جی اشتیاق بھائی میں نے ای پی ایس والا طریقہ طریقہ پرانے ورژنوں کی طرح کام کررہا -اصل میں یہ ان پیج کا نیا ورژن یونی کوڈ سپورٹڈ ہے ۔ یہ ڈائریکٹ کاپی تو نہیں کرے گا ۔ البتہ آپ اس کی ای پی ایس فائل بنا کر کورل میں لے کر جائیں اور جب اس فائل کو امپورٹ کریں تو curves والی آپشن سلیکٹ کریں تو متن ویسے کا ویسا آ جائے گا۔
جی اشتیاق بھائی ای پی ایس والا طریقہ پرانے ورژنوں کی طرح کام کررہا ہے مگر یہ طریقہ ذرا صبر آزما ہےاصل میں یہ ان پیج کا نیا ورژن یونی کوڈ سپورٹڈ ہے ۔ یہ ڈائریکٹ کاپی تو نہیں کرے گا ۔ البتہ آپ اس کی ای پی ایس فائل بنا کر کورل میں لے کر جائیں اور جب اس فائل کو امپورٹ کریں تو curves والی آپشن سلیکٹ کریں تو متن ویسے کا ویسا آ جائے گا۔
میں نے ان پیج کی انسٹالیشن فائل چیک کی مگر مجھے ان پیج کے فانٹ کی صرف ای ایکس ای فائل دکھ رہی رہے اور کوئی فائل نہیں ہےاصل میں یہ اسلئے ہو رہا ہے کیونکہ انپیج 3 کے نوری نستعلیق فانٹس انپیج کی لیٹسٹ ورژنز میں ونڈوز کی میموری میں سیدھا لوڈ نہیں ہوتے۔ یوں جب آپ متن کاپی پیسٹ کرتے ہیں تو وہ آپکو کورل ڈرا میں درست نظر نہیں آتا۔ اسکا حل یہ ہے کہ انپیج کی انسٹالیشن ڈائریکٹری میں موجود تمام فانٹس کو ونڈوز کی فانٹس ڈائریکٹری یا تو کاپی کر دیں یا کسی فانٹ مینیجر کے ذریعہ انپیج کے استعمال کے دوران اسکی ڈائریکٹری میں موجود تمام فانٹس کو لوڈ کر لیں۔ تب کاپی پیسٹ کرنے پر درست رزلٹ آئے گا!
شکریہ اشتیاق بھائی ، عارف بھائی یہ ٹرک کارگر رہا اب میں متن کو انپیج سے ڈائرکٹ کاپی کرکے کورل ڈرا ایکس 6 میں کا پی پیسٹ کرپارہا ہوں اور ایک اچھی بات یہ ہے کہ پرانے ورژنوں میں کورل میں متن پیسٹ کرنے کے بعد متن کافی بڑے سائز کے ہو جاتے تھے مگر اس نئے ورژن میں بالکل درست سائز کے ظاہر ہورہے ہیں۔افضل حسین بھائی اصل میں عارف بھائی یہ کہہ رہے ہیں کہ ونڈوز کی پروگرام فائل میں جہاں ان پیج انسٹال ہے وہاں سے تمام ٹی ٹی ایف فائلز کاپی کر کے ونڈوز کے فونٹس والے فولڈر میں پیسٹ کریں۔ پھر چیک کریں۔
میرے پاس فی الحال ان پیج انسٹال نہیں ۔ نہیں تو میں چیک کر دیتا۔
میرے پاس خود انپیج ۳ انسٹال نہیں ہے لیکن کوئی دو سال قبل تجربہ کرنے پر یہی نتیجہ نکلا تھا جو اوپر بتا دیا۔ اصل میں یہ اسلئے کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ انپیج ۳ کے تمام نسخ فانٹس انٹرنیٹ پر لیک ہو گئے تھے جسکے بچاؤ کی خاطر انہوں نے تمام فانٹس کو اگلے ورژنز میں انکرپٹ کر دیا تھا جسکے بعد وہ اب ونڈوز کی میموری میں لوڈ نہیں ہوتے۔ سیدھا سافٹوئیر میں کھلتے ہیں اور سافٹوئیر بند ہونے پر غائب ہو جاتے ہیں۔جی اشتیاق بھائی مجھے بھی بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے ۔