ان پیج 3 کا نیا ورژن کورل میں لکھائی پیسٹ نہیں کر رہا

سبیل

محفلین
اسلام ُ علیکم !
ان پیج کا نیا ورژن جس میں یو نی کوڈ فونٹس مو جود ہیں وہ کو رل 9 میں کاپی نہیں ہو رہے جیسا کہ عام ان پیج سوفٹ ویر کی لکھائی پیسٹ ہو جاتی ہے اور اس پر کام کیا جا سکتا ہے برائے مہربانی کو ئی اس کا حل بتائے
 
میری معلومات کے مطابق ایسا اس لیے ہے کہ ان پیج 3 یونیکوڈ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ اگر آپ ان پیج 3 کی تحریر کورل ڈرا میں لے جانا چاہتے ہیں تو اُس کا طریقہ یہ ہے کہ مطلوبہ فائل ان پیج میں کھولیں، فائل منیو سے ’ایکسپورٹ پیج‘ منتخب کریں اور eps فورمیٹ میں اپنے مطلوبہ صفحات ایکسپورٹ کردیں۔ پھر وہ eps فائل کورل ڈرا یا السٹریٹر میں کھول لیں۔
 

طمیم

محفلین
اس مسئلہ کو حل کرنے کا طریق یہ ہے
اصل میں یہ اسلئے ہو رہا ہے کیونکہ انپیج 3 کے نوری نستعلیق فانٹس انپیج کی لیٹسٹ ورژنز میں ونڈوز کی میموری میں سیدھا لوڈ نہیں ہوتے۔ یوں جب آپ متن کاپی پیسٹ کرتے ہیں تو وہ آپکو کورل ڈرا میں درست نظر نہیں آتا۔ اسکا حل یہ ہے کہ انپیج کی انسٹالیشن ڈائریکٹری میں موجود تمام فانٹس کو ونڈوز کی فانٹس ڈائریکٹری یا تو کاپی کر دیں یا کسی فانٹ مینیجر کے ذریعہ انپیج کے استعمال کے دوران اسکی ڈائریکٹری میں موجود تمام فانٹس کو لوڈ کر لیں۔ تب کاپی پیسٹ کرنے پر درست رزلٹ آئے گا!
 

سبیل

محفلین
ای پی ایس والا معاملہ تو ٹھیک ہے ویسے پیسٹ نہیں ہو رہا ونڈوز ڈائریکٹری میں فونٹس لوڈ کر نے پر بھی ویسا ہی رزلٹ ہے
 
بھائی جان سب سے پہلے ان پیج کو جو اس میں کالا تیر نظر آتا ہے اس سے صفحہ کو سلیکٹ کریں
اور پھر فائل میں جا کر ایکسپورٹ پر جائیں اور جہاں ایکٹنشن پی این جی ہو وہاں ای پی ایس فارمیٹ کر کے ایکسپورٹ کریں۔
اب کورل ڈرا میں آئیں اور امپورٹ پر کلک کریں۔
Ps,PRN,EPS-PostScript Interpeted
فارمیٹ سلیکٹ کریں
سیم جو سائز ان پیج 3 میں ہو گا وہی کورل ڈرا میں ہوگا حتیٰ کہ کالم تک آجاتے ہیں
کوئی پرابلم ہو تو پھر حاضر ہوں
 

الکبیر

محفلین
ای پی ایس طریقہ بہترین ہے۔۔۔ کالمز، ایک سے زائد صفحات، وہی سائز۔۔۔ سارے فائدے۔۔۔ ڈریگ اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی
؛)
 

ذیشان رسول

محفلین
ای پی ایس فارمیٹ والا طریقہ بھی ٹھیک ہے لیکن اگر آپ ان پیج 3 سے ڈائریکٹ کاپی کرنا چاہتے ہو تو ان پیج 3 کے تما م فونٹ کو کاپی کر کےونڈوز ،فونٹ ڈائریکڑی میں انسٹال کرو۔
پھر ان پیج پہلے کھولو اور اس میں ع والا بکس اوپن کرو اس میں جو بھی لکھو
پھر بکس کو تیر سے سیلیکٹ کرو اور کاپی اور پھر کورل میں پیسٹ سیم سائز ہوگا۔
پرانے ان پیج کی طرح نہیں ہو گا۔لیکن ان پیج پہلے کھولیں
 

arifkarim

معطل
ای پی ایس فارمیٹ والا طریقہ بھی ٹھیک ہے لیکن اگر آپ ان پیج 3 سے ڈائریکٹ کاپی کرنا چاہتے ہو تو ان پیج 3 کے تما م فونٹ کو کاپی کر کےونڈوز ،فونٹ ڈائریکڑی میں انسٹال کرو۔
پھر ان پیج پہلے کھولو اور اس میں ع والا بکس اوپن کرو اس میں جو بھی لکھو
پھر بکس کو تیر سے سیلیکٹ کرو اور کاپی اور پھر کورل میں پیسٹ سیم سائز ہوگا۔
پرانے ان پیج کی طرح نہیں ہو گا۔لیکن ان پیج پہلے کھولیں


درست۔ یہی طریقہ ہے۔
 

الکبیر

محفلین
پہلے کی طرح ان پیج 3 میں بھی کیا EPS FORMAT بنانا ٹھیک نہیں جب کہ سائز کا مسئلہ بھی نہ ہو گا اور ان پیج کھولے رکھنے کی پابندی بھی نہیں۔۔۔؟
 

سویدا

محفلین
نئے ان پیج میں پی ڈی ایف بنانے کا آپشن بھی تو ہے
اور پی ڈی ایف کو کورل میں امپورٹ یا اوپن کردیا جائے
 
Top