السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
ان پیچ کا ایک اور بہترین فانٹ عطاری دبئی Attari_Dubai۔ ان پیچ کے فانٹس کی خوبصورتی اب اوپن ٹائپ میں۔
16-Nov-08Picture_03.gif

والسلام :):hatoff:
دعاؤں کا طالب
 
دوست

محفلین
ان پیج کا تو جنازہ نکال دیں گے یہ فانٹس۔ پہلے علوی نستعلیق اور اب باقی فانٹس لائن میں لگے ہی چلے آتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
میرے خیال میں ایسے جملےکہنا مناسب نہیں ہے۔

ان پیج بہت اچھا سافٹ وئیر ہےا اور اس نے یقینا ونڈوز پر اردو زبان کو لانے میں انقلابی کردار ادا کیا ہے۔

جی لیکن اسی سافٹ ویر پر انحصار کی وجہ سے اردو ٹائپو گرافی عربی و فارسی کی طرح ترقی نہ کرسکی :(
 
بلکل ایسی ہی بات ہے۔ اگر ان پیچ نا ہوتا تو اردو کی طرف دھیان کچھ کم جاتا ۔ کیونکہ جب تک کوئی نتیجہ نظر نا آرہا ہوں تو اس کے کامیاب ہونے کا یقین نہیں آتاہے۔ جبکہ یہی بات ان پیچ والوں کو بدمعاش بنانے کا کام کر رہی تھی۔ کہ ان کے علاوہ اردو کی اچھی کمپوزینگ ممکن نہیں۔ بہرحال میرے نزدیک جناب امجد صاحب اور جناب عارف صاحب دونوں صحیح ہیں۔
والسلام
 
شاکرالقادری

لائبریرین
آپ لوگوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ان پیج تھری کے ڈیمو ورزن کے ساتھ تمام نسخ فونٹ اب یونی کوڈ فونٹس کی صورت میں دستیاب اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب پرانے ان پیج کے فونٹس کو اوپن ٹائپ میں بدلنے کی زحمت کرنے کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔۔ عویدض بھائی آپ کی بہت ساری محنت ضائع نہ ہو جائے
البتہ ایک بات یاد رہے
ڈیمو ورزن کے تمام فونٹ میں چار حروف کی آئسولیٹڈ اشکال موجود نہیں

الف ج میم اور ک
تھوڑی سی محنت سے یہ اشکال شامل کی جا سکتی ہیں

بلکل ان پیچ ۳ میں یہ سارے فانٹ موجود ہے۔ اور یہ فانٹ بھی تو آپ کے بتائے ہوئے طریقوں سے بنائے جا رہے ہیں۔
ان فانٹس کا اصل مقصد فانٹ ڈیولمنٹ اور وولٹ کا سیکھانا ہے۔ فانٹس تو بنتے ہی رہتے ہیں۔ یہ صرف تجرباتی طور پر بنائے جار ہے ہیں۔

وضاحت کا شکریہ۔ مزید فانٹس کا انتظار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عوید! ویل ڈن۔۔۔ بہت بہترین جارہے ہو۔
عمار یہ ابن زیاء آپ کےابو کا نام ہے۔ کیا آپ نےابن زیاء کےنام سے کوئی فانٹ بھی تشکیل دیا ہے؟
میرے پاس ایک فانٹ ہے تو صحیح ابن زیاء بیٹا ورژن میں ۔ اس میں اعراب کا مسئلہ ہے اور ے، ھ ، گ وغیرہ کا بھی مسئلہ آرہا ہے۔ اب پتا نہیں وہ کونسا فانٹ ہے۔ بہرحال میں نے اس جیسا فانٹ تشکیل دے دیا ہے۔ جلد ریلیز کردونگا۔ اور پھر آپ بتایے گا کہ یہ کونسا فانٹ ہے؟

ہاں میرا خیال ہے ابن ضیاء فانٹ عمار نے بنایا تھا بہت پہلے۔ اسی طرح کا ایک فانٹ Decotype والوں نے بھی بنایا تھا جو کہ ٓفس ۲۰۰۷ کیساتھہی ملتا ہے!
 
ہاں میرا خیال ہے ابن ضیاء فانٹ عمار نے بنایا تھا بہت پہلے۔ اسی طرح کا ایک فانٹ Decotype والوں نے بھی بنایا تھا جو کہ ٓفس ۲۰۰۷ کیساتھہی ملتا ہے!
اب پتا نہیں میرے سسٹم کا فالٹ ہے یا کچھ اور کہ ابن زیاء فانٹ بہت ہی ابتر حالت میں نظر آتا ہے۔ جو حروف عربی کے ہیں وہ تو ٹھیک ہیں لیکن جو حروف فارسی یا اردو کے ہیں ان میں پروبلم ہیں۔ بہرحال میں ابن زیاء طرز کا وہ فانٹ ان پیچ سے اخذ کرتے ہوئے ریلیز کرنے لگا ہوں۔
والسلام
 
فرخ

محفلین
میرا خیال ہے، یہ ان پیج پر یہ الزام کچھ درست نہیں کہ اس کی وجہ سے اردو انٹرنیٹ پر ترقی نہیں‌ کر سکی، کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ان پیج بننا شروع ہوا تھا تو شائید اسوقت یونیکوڈ اسطرح رائج نہیں‌ ہوا تھا اور اسوقت دوسرے اردو پروگراموں جیسے شاہکار، سُرخاب، وغیرہ کی طرح ان پیج نے بھی برقی دنیائے اردو میں ایک بہت بڑا قدم رکھا اور اسوقت نوری نستعلیق جیسے فونٹ کی تخلیق نے اردو کی برقی دنیا میں ایک بہت بڑا قدم لیا جو ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔۔ اب ظاہر ہے، جن لوگوں‌نے یہ پروگرام اتنی محنت سے بنایا وہ چاہتے تو لازمی ہونگے کہ انکی محنت کا کچھ تو صلہ ملے اور شائید اسی لیئے ان پیج قیمتآ ہے۔

یونیکوڈ جیسی سہولت کے عام نہ ہونے کی وجہ سے اردو ایسے پروگراموں میں مقید رہی۔ مگر اب جبکہ یونیکوڈ عام ہوچُکا ہے، اور جس کو ونڈوز پر عام کرنے میں مائیکروسافٹ کو بھی ایک بڑا کریڈٹ جاتا ہے، اردو فونٹ کا یونیکوڈ میں عام ہونے کا راستہ بھی آسان ہوگیا ہے۔

اسی لیئے ان پیج اور اس جیسے دوسرے پروگرام، جیسے شاہکار، سُرخاب وغیرہ اس منزل کو طے کرنے کے بہت بڑے سنگِ میل ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے ہی وہ بنیاد فراہم کی جسکی بدولت دوسروں کو شہ ملی کہ وہ بھی اس میدان میں کام کریں اور مزید جدت لائیں۔
آپ کسی بھی چیز کی ترقی میں اسی طرح کے مراحل دیکھیں گے۔ سواری کو ہی لے لیجیئے۔ آجکل کی جدید سواری کی سہولیات پہلے دن سے نہیں‌ تھیں۔ پہلے جانور، پھر جانوروں کے ساتھ بگھیاں اور ریڑھیاں، پھر سائیکل، موٹر سائیکل پھر موٹر کار، جہاز،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سپر سونک ٹرینیں، جیٹ جہاز، رولس رائس، ۔۔۔۔ اور ابھی تک یہ سفر جاری ہے۔

اس لیئے یہ پہلے پروگرام جن میں‌ ان پیج بھی شامل ہے اور انکے بنانے والے بہرحال خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ :hatoff:

Top