ان پیچ 3 ٹرائل ورژن ٹرائی کریں

miahmed

محفلین
السلام علیکم دوستوں
محفل میں پہلی بار شرکت کررہا ہوں۔
اگر کوئی ان پیچ 3 کو ٹرائی کرنا چاہتا ہے احمد گرافس کی سائیڈ سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ جو کہ ڈیمو ورژن ہے۔ جس میں تمام فیچر کام کررہے ہیں سوائے کاپی، کٹ، پیسٹ، پرینٹ اور محفوظ کے آپشن آف ہیں۔ لیکن اس میں تمام یونی کوڈ اور اوپن ٹائپ اورد فونٹس کو ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔
 

باسم

محفلین
لیں جناب ہم نے ربط ڈھونڈ نکالا
ان پیج 3 پروفیشنل کا ڈیمو ورژن ڈاؤن لوڈ کیجیے۔ فائل کا حجم 40 م ب
ان پیج پروفیشنل کا تعارف
ہمیں تو نہیں مگر کسی کو تو ہے اور اب تو ان پیج میں بھی یونیکوڈ کی بہت سہولت شامل کرنی پڑی ہے۔
کی بورڈ ونڈوز سے ہی انسٹال کرنا پڑتاہے۔
یونیکوڈ فونٹ کام کرتے ہیں علوی نستعلیق بھی اور خود ان پیج نے بھی کئی یونیکوڈ فونٹ ڈالے ہیں۔
متن یونیکوڈ میں ایکسپورٹ کرنے کی سہولت۔
لیگچرز کافی بڑھا دیے گئے ہیں اور نقطوں کو بہت سے لیگچرز ڈال کر کنٹرول کیا گیا ہے
فیض لاہوری نستعلیق واقعی خوبصورت لگ رہا ہے
 
Top