اوباما وائٹ ہاؤس میں ’غیر معیاری‘ انٹرنیٹ سے تنگ!

arifkarim

معطل
اوباما وائٹ ہاؤس میں ’غیر معیاری‘ انٹرنیٹ سے تنگ
56b89d7466a23.jpg

واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں انٹرنیٹ کے معیار کو ایک سنگین مسئلہ قرار دے دیا۔
اتوار کو سی بی ایس سے انٹرویو کے دوران اوباما نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں کئی ایسے مقامات ہیں جہاں وائی فائی کام نہیں کرتا۔
اوباما کی بیوی نے بتایا کہ ان کی بیٹیاں مالیا اور ساشا بعض اوقات انٹرنیٹ کہ وجہ سے جھنجھلا جاتی ہیں۔
اوباما کا کہنا تھا کہ وہ اگلے صدر کیلئے وائٹ ہاؤس میں انٹرنیٹ کو بہتر بنانا چاہیں گے۔
لنک
 
ربیع م

محفلین

اسی تے سمجھی دا سی اے صصرف ساڈا ہی مسئلہ اے:):) :)
 
زیک

مسافر
اس میں دو مسائل ہیں۔ ایک تو سیکیورٹی کا۔ اس کی وجہ سے وائٹ ہاؤس اور صدر کے لئے انٹرنیٹ کا انتظام کافی رجعت پسند ہے۔

دوسرے صدر کی عمر زیادہ ہوتی ہے اس لئے اوباما باقاعدہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا پہلا صدر ہے۔
 
وکالت کرنا کوئی آپ سے سیکھے وہ بھی امریکیوں کی :) :) :)
 
arifkarim

معطل
اس میں دو مسائل ہیں۔ ایک تو سیکیورٹی کا۔ اس کی وجہ سے وائٹ ہاؤس اور صدر کے لئے انٹرنیٹ کا انتظام کافی رجعت پسند ہے۔

دوسرے صدر کی عمر زیادہ ہوتی ہے اس لئے اوباما باقاعدہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا پہلا صدر ہے۔
کیا وائیٹ ہاؤس سیکیورٹی وائی فائی انکریپشن ٹیکنالوجی سے لا علم ہے؟ دنیا کے اہم ترین انسان اور اسکے خاندان کیلئے کم از کم اچھے کنیکشن والا انٹرنیٹ تو مہیا ہونا چاہئے۔ نہیں تو ہماری طرح ۴ جی کنیکشن سے کام چلا لے۔
 
آخری تدوین:

ایک اور چکر یہ بھی ہے کہ وائٹ ہاؤس کافی پرانی تعمیر ہے اور ممکن ہیں اس میں وائی فائی ڈیڈسپاٹس کافی جگہ ہوں۔

اینکرپشن تو ہو گی مگر میرا خیال ہے کہ ان کی کوشش ہو گی کہ سگنل پبلک ایریاز میں نہ جائے۔ ایسا کرنے سے ڈیڈسپاٹس کا چانس مزید بڑھ جاتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بے چارہ اوباما ۔ اگر اوبا ما اتنا لاچار ہے تو با اختیار کون ہے وہاں؟:cautious:
ہمارے حکمران ہوں ( اور انہیں ایک ایسی شکایت بھی ہو تو :D) تو وائٹ ہاؤس تڑوا کر ایک بلیک یا کسی اور رنگ کا ایک ہاؤس نیا بنوادیں ۔وہ بھی جھٹ پٹ۔
ایک رائے۔
 
Top