اسی ط ح کی حرکتوں سے لینکس صارفین میں اضافہ نہیں ہوتا۔
لاتعداد ڈسٹروز ، ڈیسک ٹاپ انوائرنمنٹ ، آفس سافٹ وئیر ، ڈویلوپر ٹولز وغیرہ وغیرہ۔۔۔
نتیجہ کیا نکلتا ہے کہ ایک بھی اطلاقیہ "چج" کا نہیں بن سکتا۔ آپ وژیول سٹوڈیو جیسا آئی ڈی ای ہی دکھا دئیں؟
اگر محدود تعداد میں مثلا 5 یا 10 ڈسٹروز ہوں اور اسی طرح تمام زمروں کے اطلاقیوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 2 یا 3 ہو تو اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ ڈویلوپر کمیونٹی منقسم ہونے کے بجائے مجتمع ہوگی اور معیاری اطلاقیے وجود پائیں گے اور صارفین کی تعداد بھی بڑھے گی۔
محترم آپ لینکس کو ونڈوز اور اوپن سورس کو کلوز سورس بنتے کیوں دیکھنا چاہتے ہیں؟ جیسا آپ کہہ رہے ہیں ویسا ہوا پھر تو فلسفہ ہی بدل جائے گا۔ وژول اسٹوڈیو بچوں کے لئے ہے پروگرامرس ای میکس اور وی آئی ایم استعمال کرتے ہیں۔ ویسے آپ کو گرافیکل انٹرفیس کے ساتھ ایک عدد آئی ڈی ای چاہئیے تو ایکلپس، نیٹ بینس، انجوتا، اپٹانا وغیرہ وغیرہ میں سے کوئی ایک یا کئی منتخب کر لیں۔ ڈریگ ڈراپ سہولت کے ساتھ ویب ڈیویلپمینٹ یا ڈیسکٹاپ ڈیویپلمینٹ کرنی ہو تو کیو ٹی ڈیزائنر، کوانٹا پلس، کمپوزر وغیرہ استعمال کر کے دیکھیں۔ میرے استعمال میں جی ایڈٹ اور ای میکس ہوتے ہیں۔
لینکس کو ونڈوز کے ترازو میں تولنا یا ونڈوز کو لینکس کے ترازو میں تولنا مجھے بھی پسند نہیں۔ تقابل آئی ڈی ایز کے مابین ہے نہ کہ او ایسز کے درمیان۔ڈسٹروز، ایپلیکیشنز اور ایسی دوسری چیزوں پر قید لگا کر آپ اس فلسفے کے آزادی والے عنصر پر بٹہ لگا رہے ہیں۔ کام دہرائے نا جائیں اس کام کے لئے تو مختلف لائبریریاں اور ریپوزیٹریز وجود میں آئی ہیں۔ اور اس محدود تعداد کا تعین کون کرے جتنے میں کوالٹی کو برقرار رکھا جا سکے؟
میں نے وژول اسٹوڈیو کبھی بھی استعمال نہیں کیا۔ اس لئے میں اس پر زیادہ کچھ رائے نہیں دے سکتا اور غالباً نیٹ بینس، ایکلپس، انجوتا وغیرہ سے موزنہ بھی نہ کر سکوں کیوں کہ مجھے یک طرفہ تجربہ ہے۔ ویسے لینکس کو ونڈوز کے ترازو میں تولنا ذاتی طور پر مجھے پسند نہیں۔ میرے لئے لینکس کا بنیادی مقصد ہے کمپیوٹنگ مسائل کا ممکنہ حد تک بہترین اور مفت حل جسے مین حاصل بھی کر سکوں اور ممکن ہو تو دوسروں کے مسائل کے حل کا سامان بھی بن سکوں۔ لہٰذا انھیں مسائل کو دوسرے پراپرائٹری ایپلیکیشنز میں کس خوبصورتی سے حل کیا گیا ہے اس بات کی پروا ذرا کم کرتا ہوں۔ میں نے خاص کر ایکلپس اور نیٹ بینس کا نام اس لئے لیا تھا کیوں کہ یہ دونوں ہی جنرل پرپز آئی ڈی ایز میں مخصوص مقام کے حامل ہیں۔ چھوٹی بڑی بے شمار پروگرامنگ انوائرنمینٹ کے لئے ان میں پلگ انس دستیاب ہیں۔ جی یو آئی ڈیزائننگ کے لئے گلیڈ، کیوٹی ڈیزائنر وغیرہ جیسے ٹولز موجود ہیں تو ہمیں کیا ضرورت پڑی ہے یہ جاننے کی کہ وژول اسٹوڈیو میں اس کام کے لئے کتنا فینسی اور ہینڈی نظم ہے۔
ویسے ایسی کچھ خصوصیات تو بتائیں وژول اسٹوڈیو کی جو ہم دوسری آئی ڈی ایز میں مس کرتے ہیں۔ کئی چیزیں ایسی ہیں جن میں ایک ایپلیکیشن کے مقابلے دوسرے کو بہتر یا ایڈوانسڈ سمجھتا ہوں مثلا گمپ پر فوٹوشاپ کو، اوپن آفس پر ایم ایس آفس 2007+ کو اور جی ایڈٹ پر ایپل ٹیکسٹ میٹ کو۔ لیکن ان میں جو خوبصورتی یا سہولت ہے وہ اضافی نہیں ہے یا ایسی نہیں ہے جو ہم کسی طور مقابل سافٹوئیر میں نہ حاصل کر سکیں۔ عموماً سہل الاستعمال محض ہے۔ پھر ہم مفت کے ایپلیکیشنز میں اپنے سارے کام سوفسٹیکیٹیڈ طریقے سے کر پائیں یہی بہت بڑی بات ہے۔ اور بہتری تو وقت کا انعام ہمیشہ سے رہا ہے۔