اوبنٹو لینکس پر ورلڈ کال evdo کو کس طرح چلایا جائے؟

ابوشامل

محفلین
میں نے گزشتہ روز ورلڈ کال کا evdo وائرلیس کنکشن خریدا ہے، جس کے بارے میں مجھے پہلے سے علم تھا کہ یہ لینکس پر نہیں چل سکتا۔ کیا کسی نے اس کا کامیاب تجربہ کیا ہے؟ مکی بھائی نے کوئی علاج دریافت کیا؟
 
فہیم

لائبریرین
کسی دن مکی بھائی کو پکڑ کر گھر لے جائیں۔
پھر تو بقول آپ کے ہی وہ تو 3310 سے بھی انٹرنیٹ چلاڈالیں لینکس پر:grin:
 
دوست

محفلین
اس کی ٹیکنالوجی کیا ہے۔ اس کے بعد دیکھنا پڑے گا کہ لینکس پر چل سکتی ہے یا نہیں۔ آخر ولایت میں چل کر ہی یہ ٹیکنالوجی پاکستان آئی ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔
یہ کس نوعیت کا آلہ ہے؟
کیا یو ایس بی کے ذریعے کمپیوٹر سے جڑتا ہے؟
کنکشن کی نوعیت کیا ہوتی ہے؟
اس کے علاوہ آلے کو منسلک کرنے کے بعد dmesg کمانڈ کا نتیجہ کیا آتا ہے؟
ایک بار لینکس پاکستان فورم پر اس کے متعلق ایک سبق دیکھا تھا۔ وہاں بھی تلاش کر لیں۔
 
mfdarvesh

محفلین
یہ USB ہے۔ Windows پر لگانے سے پہلے یہ Removable Disk اٹھاتا ہے اس کے بعد اس میں موجود سافٹ وئیر انسٹال ہوتا ہے اور اسی سے یہ جڑتا ہے اگر اس کو بند کریں تو انٹرنیٹ‌بند ہو جاتا ہے۔ میرے خیال میں لینکس کے لیے اس کا سافٹ وئیر کارآمد نہیں ہوگا۔
 
محمد سعد

محفلین
لینکس پاکستان والے سبق کا ربط یہ ہے۔
http://linuxpakistan.net/forum/viewtopic.php?t=8725

مختصر ترجمہ لکھ دیتا ہوں۔
جب آپ اس پرزے کو لگائیں گے تو یہ یو ایس بی سی ڈی روم یا ایم ایم سی کے طور پر چلے گا۔
یہ سطر lsusb کمانڈ (جس سے یو ایس بی پرزوں کی تفصیل معلوم ہوتی ہے) کے آؤٹ پٹ میں نظر آئے گی۔
کوڈ:
Bus 007 Device 004: ID 05c6:1000 Qualcomm, Inc.

اسے آپ جوں ہی ایجیکٹ (eject) کریں گے، یہ بطور موڈیم کام کرنے لگ جائے گا۔ اس کے لیے یہ کمانڈ چلائیں۔
کوڈ:
eject /dev/sr1
اگر /dev/sr1 کے ساتھ کامیابی نہ ہو تو dmesg کمانڈ کے نتیجے کو غور سے دیکھیں۔ اس کی آخری سطور میں اس کی بنائی گئی درست ڈیوائس فائل معلوم ہو جائے گی۔ بعض صورتوں میں /dev/cdrom کا لنک اس کی بنائی گئی فائل کے ساتھ منسلک ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں sr1 کی جگہ cdrom استعمال کرنے سے بھی کام ہو جائے گا۔ یعنی:
کوڈ:
eject /dev/cdrom

اس کے بعد جب آپ lsusb کمانڈ چلاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں یہ سطر موجود ہونی چاہیے۔
کوڈ:
Bus 007 Device 003: ID 16d5:6502 AnyDATA Corporation

اب آپ ڈائل اپ کے اپنے پسندیدہ پروگرام کو یہ تفصیلات بتائیں۔
کوڈ:
Modem Device : /dev/ttyUSB0 
UserName     : wcall@worldcall.com 
Password     : wcall 
Phone No     : #777
(اگر موڈیم ttyUSB0 پر نہیں ہے تو dmesg کمانڈ کے ذریعے آپ درست فائل معلوم کر سکتے ہیں)

اگر ڈائلر نیٹ ورک سے منسلک ہو جانے کے بعد ڈی این ایس سرور کے پتے خودکار طور پر حاصل نہ کر پائے تو اس سبق میں ورلڈ کال کے ڈی این ایس سرورز یہ بتائے گئے ہیں۔
کوڈ:
203.81.204.2
203.81.204.23
یا اگر چاہیں تو اوپن ڈی این ایس کی خدمات استعمال کر لیں۔ اوپن ڈی این ایس کم از کم پی ٹی سی ایل کے ڈی این ایس کے مقابلے میں تو بہت تیز ہے۔ ورلڈ کال کا مجھے نہیں معلوم۔
کوڈ:
208.67.222.222
208.67.220.220

فی الحال بس اتنا ہی۔ اگر آپ ہر بار eject کی ورزش سے بچنا چاہتے ہیں تو اسے خود کار بنانے کے ممکنہ طریقوں پر بعد میں غور کر لیں گے۔
 
دوست

محفلین
گڈ یعنی حل موجود ہے۔ موجود ہونا چاہیے تھا۔ اس کو خودکار کرنے کے لیے بیش سکرپٹ لکھی جاسکتی ہے۔ یا پائتھون۔۔اگر کسی کو آتی ہو تو۔
 
mfdarvesh

محفلین
لینکس پاکستان والے سبق کا ربط یہ ہے۔
http://linuxpakistan.net/forum/viewtopic.php?t=8725

مختصر ترجمہ لکھ دیتا ہوں۔
جب آپ اس پرزے کو لگائیں گے تو یہ یو ایس بی سی ڈی روم یا ایم ایم سی کے طور پر چلے گا۔
یہ سطر lsusb کمانڈ (جس سے یو ایس بی پرزوں کی تفصیل معلوم ہوتی ہے) کے آؤٹ پٹ میں نظر آئے گی۔
کوڈ:
bus 007 device 004: Id 05c6:1000 qualcomm, inc.

اسے آپ جوں ہی ایجیکٹ (eject) کریں گے، یہ بطور موڈیم کام کرنے لگ جائے گا۔ اس کے لیے یہ کمانڈ چلائیں۔
کوڈ:
eject /dev/sr1
اگر /dev/sr1 کے ساتھ کامیابی نہ ہو تو dmesg کمانڈ کے نتیجے کو غور سے دیکھیں۔ اس کی آخری سطور میں اس کی بنائی گئی درست ڈیوائس فائل معلوم ہو جائے گی۔ بعض صورتوں میں /dev/cdrom کا لنک اس کی بنائی گئی فائل کے ساتھ منسلک ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں sr1 کی جگہ cdrom استعمال کرنے سے بھی کام ہو جائے گا۔ یعنی:
کوڈ:
eject /dev/cdrom

اس کے بعد جب آپ lsusb کمانڈ چلاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں یہ سطر موجود ہونی چاہیے۔
کوڈ:
bus 007 device 003: Id 16d5:6502 anydata corporation

اب آپ ڈائل اپ کے اپنے پسندیدہ پروگرام کو یہ تفصیلات بتائیں۔
کوڈ:
modem device : /dev/ttyusb0 
username     : Wcall@worldcall.com 
password     : Wcall 
phone no     : #777
(اگر موڈیم ttyusb0 پر نہیں ہے تو dmesg کمانڈ کے ذریعے آپ درست فائل معلوم کر سکتے ہیں)

اگر ڈائلر نیٹ ورک سے منسلک ہو جانے کے بعد ڈی این ایس سرور کے پتے خودکار طور پر حاصل نہ کر پائے تو اس سبق میں ورلڈ کال کے ڈی این ایس سرورز یہ بتائے گئے ہیں۔
کوڈ:
203.81.204.2
203.81.204.23
یا اگر چاہیں تو اوپن ڈی این ایس کی خدمات استعمال کر لیں۔ اوپن ڈی این ایس کم از کم پی ٹی سی ایل کے ڈی این ایس کے مقابلے میں تو بہت تیز ہے۔ ورلڈ کال کا مجھے نہیں معلوم۔
کوڈ:
208.67.222.222
208.67.220.220

فی الحال بس اتنا ہی۔ اگر آپ ہر بار eject کی ورزش سے بچنا چاہتے ہیں تو اسے خود کار بنانے کے ممکنہ طریقوں پر بعد میں غور کر لیں گے۔

بہت شکریہ، دیکھتے ہیں، کام کرتا ہے یا نہیں
 
ابوشامل

محفلین
محمد سعد صاحب بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔ میرے خیال میں کام بن جائے گا۔ میں نے اس کے ذریعے کنیکٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن شاید اس وقت سگنل کے مسائل درپیش تھے کیونکہ ونڈوز پر بھی نہیں چل رہا تھا اس لیے کنیکٹ نہ ہو سکا۔ البتہ ایک مسئلہ جو تھوڑا پریشان کن ہے وہ یہ کہ ایک مرتبہ کنیکٹ ہونے میں ناکامی کے بعد جب اسی سیشن میں دوسری مرتبہ کوشش کرتا ہوں تو ڈائلر موڈیم کو ڈیٹیکٹ نہیں کرپاتا بلکہ یہ موڈیم ناٹ فاؤنڈ کا ایرر دیتا ہے۔ میں کل ایک اور کوشش کروں گا، کامیابی کی صورت میں آپ کو بتا دوں گا۔ ویسے مجھے یقین ہے کہ یہ طریقہ کارآمد ہوگا۔ ایک مرتبہ پھر شکریہ۔
 
ابوشامل

محفلین
میرے گھر پر سگنلز کا کچھ مسئلہ ہے اس لیے میں یقینی طور پر تو نہیں کہہ سکتا کہ تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ ایک دو روز میں دفتر کے کمپیوٹر پر اوبنٹو نصب کروں اور پھر وہاں تجربہ کر کے دیکھوں۔ اس کے بعد ہی آپ کو اس تجربے کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں کچھ کہہ سکوں گا۔
 
ابوشامل

محفلین
نہیں جناب، یہاں دفتر میں اس وقت اوبنٹو سے لاگ ان ہوں (بذریعہ ڈی ایس ایل) لیکن یہاں بھی ورلڈ کال ای وی ڈی او کے ذریعے کنیکٹ ہونے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ لاگ میں کچھ یہ ایرر دے رہا ہے:

کوڈ:
--> Ignoring malformed input line: ";Do NOT edit this file by hand!"
--> WvDial: Internet dialer version 1.60
--> Cannot get information for serial port.
--> Initializing modem.
--> Sending: ATZ
ATZ
OK
--> Sending: ATQ0 V1 E1 S0=0 &C1 &D2 +FCLASS=0
ATQ0 V1 E1 S0=0 &C1 &D2 +FCLASS=0
OK
--> Modem initialized.
--> Sending: ATM1L3DT#777
--> Waiting for carrier.
ATM1L3DT#777
CONNECT
--> Carrier detected.  Waiting for prompt.
~[7f]}#@!}!} } }=}!}$}%x}"}&} } } } }#}%B#}%}%}&})![12]}"}'}"}(}"o[12]~~[7f]}#@!}!}!} }=}!}$}%x}"}&} } } } }#}%B#}%}%}&})!"a}'}"}(}"}+-~
--> PPP negotiation detected.
--> Unable to run /usr/sbin/pppd.
--> Check permissions, or specify a "PPPD Path" option in wvdial.conf.
~[7f]}#@!}!}"} }=}!}$}%x}"}&} } } } }#}%B#}%}%}&})!xk}'}"}(}"[7f]R~
--> PPP negotiation detected.
--> Unable to run /usr/sbin/pppd.
--> Check permissions, or specify a "PPPD Path" option in wvdial.conf.
~[7f]}#@!}!}#} }=}!}$}%x}"}&} } } } }#}%B#}%}%}&})!G[0f]}'}"}(}"};j~
--> PPP negotiation detected.
--> Unable to run /usr/sbin/pppd.
--> Check permissions, or specify a "PPPD Path" option in wvdial.conf.
~[7f]}#@!}!}$} }=}!}$}%x}"}&} } } } }#}%B#}%}%}&})"2_}'}"}(}"K}9~
--> PPP negotiation detected.
--> Unable to run /usr/sbin/pppd.
--> Check permissions, or specify a "PPPD Path" option in wvdial.conf.
--> Don't know what to do!  Starting pppd and hoping for the best.
 
محمد سعد

محفلین
بظاہر تو ایسا لگ رہا ہے کہ آپ کے نظام پر /usr/sbin/pppd کو روٹ کے اختیارات کے بغیر چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ روٹ کے اختیارات کے ساتھ دوبارہ کوشش کر کے دیکھیں۔ یا پھر KPPP جیسا کوئی اچھے بچوں والا ڈائلر استعمال کریں۔ :-P
 
ابوشامل

محفلین
دفتر کا کمپیوٹر گزشتہ پورے ہفتے "سنگھرش" کرتا رہا ۔۔۔ پہلے ہارڈ ڈسک سے محروم ہوا اور پھر مدر بورڈ سے۔ کل شام کو درست ہوا ہے۔ اوبنٹو بھی کل ہی نصب کی۔ اب کل کا دن ہے میرے پاس چیک کرنے کے لیے۔ کر کے بتاتا ہوں۔
 
ابوشامل

محفلین
لیں جی مسئلہ حل ہو گیا ۔۔۔۔۔ مبارکاں جی مبارکاں!
میں نے صرف اتنا کیا کہ gnome-ppp انسٹال کیا اور اسے روٹ کے اختیارات کے ساتھ کھول دیا۔ gnome-ppp میں سیٹ اپ کے بٹن پر کلک کیا اور موڈیم کو detect کرا دیا۔ اس کے بعد یوزرنیم، پاس ورڈ اور نمبر دیا اور ۔۔۔۔۔ ورلڈ کال کا ای وی ڈی او کنکشن اوبنٹو پر دوڑنے لگا۔ :) بہت بہت شکریہ میاں سعد، آپ کی مدد پر بہت مشکور ہوں۔
 
دوست

محفلین
پاء جی اس کے چارجز کیا ہیں؟ مطلب مہینے کے کتنے پیسے دینے پڑتے ہیں اور کیا سپیڈ ہے۔ کوئی بیڈوتھ لمٹ بھی ہے؟ میں آج کل اپنے کیبل نیٹ والے کے ہاتھوں تنگ ہوں‌۔
 
ابوشامل

محفلین
پاء جی اس کے چارجز کیا ہیں؟ مطلب مہینے کے کتنے پیسے دینے پڑتے ہیں اور کیا سپیڈ ہے۔ کوئی بیڈوتھ لمٹ بھی ہے؟ میں آج کل اپنے کیبل نیٹ والے کے ہاتھوں تنگ ہوں‌۔
میرے خیال میں اس وقت ورلڈ کال ای وی ڈی او کی سروس صرف کراچی اور لاہور میں ہے۔ 1300 روپے کی ڈیوائس (جو دو ماہ قبل 4500 روپے کی تھی) اور 256 کے بی پی ایس پر 1200 روپے ماہانہ۔ ان لمیٹڈ ڈاؤنلوڈنگ، جو اس کی سب سے اہم خوبی ہے۔
 
Top