اوبنٹو میں نفیس ویب نسخ کا مسئلہ

ابوشامل

محفلین
اوبنٹو لینکس میں نفیس ویب نسخ ویسے تو درست دکھتا ہے لیکن اس میں درمیانی "ی" کی شکل ٹوٹ جاتی ہے۔ اردو ویب سیارہ اور جنگ اردو سرچ ایبل دو ایسی مشہور ویب سائٹس ہیں جو نفیس ویب نسخ استعمال کرتی ہیں لیکن اوبنٹو میں فائر فاکس 3.5.3 کے ساتھ ان کی شکل کچھ یوں ہے۔ اس مسئلے کا کوئی حل؟؟؟ یا صرف انتظار ہی کرنا پڑے گا؟
پہلے اردو سیارہ دیکھیے:
urduwebplanet.png

اب جنگ اردو سرچ ایبل:
jangsearchable.png

 

نبیل

تکنیکی معاون
فہد کیا یہ خود فونٹ کا مسئلہ ہی نہیں ہے؟ یہ مسئلہ نفیس ویب نسخ کے پرانے ورژن میں آیا کرتا تھا۔ اسے نئے ورژن سے رپلیس کرنے پر یہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن مجھے اوبنٹو کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔
 

arifkarim

معطل
نبیل بھائی اوبنٹو کا نیا ورژن علوی، جمیل اور فیض نستعلیق کیساتھ بھی یہی سلوک کر رہا ہے۔ لگتا ہے اسکے انجن میں‌کہیں بگ ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
فہد کیا یہ خود فونٹ کا مسئلہ ہی نہیں ہے؟ یہ مسئلہ نفیس ویب نسخ کے پرانے ورژن میں آیا کرتا تھا۔ اسے نئے ورژن سے رپلیس کرنے پر یہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن مجھے اوبنٹو کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔
یہی فونٹ میرے پاس ونڈوز میں بالکل درست کام کر رہا ہے لیکن اوبنٹو 9.10 میں یہ مسئلہ آ رہا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ فونٹ کا مسئلہ ہے یا کچھ اور؟
 

arifkarim

معطل
یہی فونٹ میرے پاس ونڈوز میں بالکل درست کام کر رہا ہے لیکن اوبنٹو 9.10 میں یہ مسئلہ آ رہا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ فونٹ کا مسئلہ ہے یا کچھ اور؟

اسکا لیٹسٹ ورژن کرلپ سے اتار کر چیک کر لیں۔ نیز کیا باقی نسخ فانٹس کی بھی یہی صورت حال ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
سکرین شاٹ میں تو محض ’ی‘ میں مسئلہ ہے اور ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ عربی کی نقطوں والی ی استعمال کی گئی ہے۔ اردو فارسی کی ’ی‘ استعمال کر کے دیکھیں، شاید درست آتا ہو۔
 

ابوشامل

محفلین
سکرین شاٹ میں تو محض ’ی‘ میں مسئلہ ہے اور ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ عربی کی نقطوں والی ی استعمال کی گئی ہے۔ اردو فارسی کی ’ی‘ استعمال کر کے دیکھیں، شاید درست آتا ہو۔
عربی نقطوں والی "ی" کا مسئلہ نہیں محترم۔ اس میں "ی" کی جو بھی درمیانی شکل ہے اس کا حشر ایسا ہو رہا ہے۔ :(
 

ابوشامل

محفلین
ابھی میں نے دیکھا کہ اے آر وائی نیوز کی ویب سائٹ پر جو نفیس تحریری فونٹ استعمال کرتی ہے کا بھی یہی حشر ہے :( یعنی کہ بات صرف نفیس ویب نسخ تک محدود نہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
مسئلہ اصل میں نفیس ویب نسخ کا پرانا ورژن 1.0 تھا، اس میں درمیانی "ی" کی شکل بگڑنے کا مسئلہ درپیش آ رہا تھا جبکہ نیا ورژن 1.2 نصب کرنے سے یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ بہت شکریہ عارف اور فہیم!
jangnafeesweb.png

 

ابوشامل

محفلین
میرے پاس تو تمام نقاط گڈ‌ مڈ‌ ہو رہے ہیں، البتہ گوگل کروم میں‌ کافی بہتر ہے ۔
ہاں نئے لینکس پر نئے فائر فاکس میں جمیل نستعلیق گڑ بڑ کرتا ہے، نجانے کیا مسئلہ ہے۔ اس لیے جمیل نستعلیق کی ٹیم نے اوبنٹو کے لیے نیا ورژن جاری کیا ہے، جو مکی بھائی کے بلاگ پر دستیاب ہے۔
 

گرائیں

محفلین
مجھے علوی نستعلیق کی قربانی دینی پڑی۔ جمیل نستعلیق کے لئے۔ مکی بھائی کے بلاگ سے لیا گیا جمیل نستعلیق کا نمونہ کافی بہتر کام کر رہ ہے مگر پھر بھی نقاط گڈ مڈ ہو جاتے ہیں، مثلا راشد کامران کی نئی تحریر کا عنوان گڑبڑ نظر آ رہا ہے۔

تمام فانٹس میرے پاس ابنٹو اور فائر فاکس 7۔5۔3 میں بہترین کام کر رہے ہیں سوائے تا ہوما ، اور شہرزاد کے جو بالکل ہی ٹوٹ جاتے ہیں۔

تاہوما میرے ساتھ یہ سلوک کرتا ہے:

rlf8e0.png
 

arifkarim

معطل
اوبنٹو کا بعض فانٹس کیساتھ اس قسم کا سلوک اوپن ٹائپ فانٹس کی رینڈرنگ کا یک انجن نہ ہونے کے نقصانات کی عملی مثال ہے!
 

محمد سعد

محفلین
میرے پاس فیڈورا 12 میں فائرفاکس 3.5 پر تمام اردو فانٹس، نستعلیق سمیت، زبردست طریقے سے چل رہے ہیں۔
جبکہ گوگل کروم پر نستعلیق فانٹس کی کارکردگی کچھ اچھی نہیں ہے۔ کئی مقامات پر الفاظ ایسے نظر آتے ہیں جیسے کسی نے ہتھوڑا مار مار کر کچومر نکال دیا ہو۔

میرے پاس اس وقت پانگو کا یہ نسخہ استعمال ہو رہا ہے۔
pango-1.26.2-1.fc12.i686
ابنٹو کے حالیہ نسخے میں کون سا ہے؟
 
Top