ابوشامل
محفلین
اوبنٹو گزشتہ تقریبا تین سالوں سے ہمیشہ میرے زیر استعمال رہی ہے لیکن گزشتہ چند ماہ سے انٹرنیٹ کنکشن خریدنے کے بعد تو اسے مستقلا استعمال کرتا رہا ہوں اور یہ پایا کہ انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ اوبنٹو استعمال کرنے کاسواد ہی کچھ اور ہے۔
گزشتہ رات پہلی بار سوچا کہ اپ گریڈ کر کے دیکھتے ہیں اور اوبنٹو لینکس کے نئے ورژن 10.04 کے الفا 3 پر اپ گریڈیشن کا آغاز کیا۔ چند گھنٹوں اپ گریڈ مکمل ہوا اور کمپیوٹر ری اسٹارٹ کیا تو نئی مصیبت سے پالا پڑ گیا کہ اوبنٹو نے اسٹارٹ ہونے ہی سے انکار کر دیا سبق تو یہ سیکھا کہ آئندہ کبھی الفا بیٹا فیز میں موجود مرحلے پر اپ گریڈ نہیں کروں گا۔
دوسرے پارٹیشن میں موجود ونڈوز 7 بخوبی چل رہی ہے اور گرب بھی موجود ہے لیکن جیسے ہی اوبنٹو کو اسٹارٹ کیا جاتا ہے تو مندرجہ ذیل ایرر آ جاتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اس سے کس طرح نمٹا جائے۔ اگر اس سلسلے میں کوئی میری مدد کر سکے تو مشکور ہوں گا۔

mountall: error while loading share libraries: libplybootclient.so.2: cannot open shared object flie: No such file or directory
init: mountall main process (221) terminated with status 127.