اوبنٹو 7.10

زیک

مسافر
کسی کے پاس اوبنٹو 7.10 کی سی‌ڈی ہے؟

بیٹی کا کمپیوٹر پرانا ہے۔ اس پر اوبنٹو 7.10 انسٹال تھا۔ اپگریڈ کیا تو 8.04 بوٹ کرتے ہینگ ہو جاتا ہے۔ 8.04، 8.10 اور 9.04 کو انسٹال کرنے کی ناکام کوشش کر چکا ہوں۔ مزید وقت نہیں ہے کہ معلوم کروں کہ کیا مسئلہ ہے۔ ویسے شاید ہارڈ ڈسک یا اس کے hpt366 وغیرہ سے متعلق کچھ چکر لگتا ہے۔ لہذا سوچ رہا ہوں کہ اگر کہیں سے 7.10 کی سی‌ڈی مل جائے تو اسے ہی دوبارہ انسٹال کر لوں۔

دوسری صورت یہ ہے کہ کوئ اور ڈسٹریبیوشن ڈھونڈی جائے۔ ایسی کونسی ڈسٹرو ہے جو چار پانچ سال کے بچے کے لئے استعمال کرنا آسان ہو؟
 

محسن حجازی

محفلین
کیا آپ نے Damn Small Linux استعمال کیا ہے؟ مکمل لینکس بمع براؤزر، چیٹ کلائنٹ، ای میل سب ملا جلا کر پچاس ایم بی میں۔
 

جیسبادی

محفلین
slackware

اکثر ڈسٹرو اپنے مخططی تنصیب کی وجہ سے ناکام ہو جاتی ہیں جب انھیں زیادہ RAM میسر نہیں آتی۔Slackware کا نیا اخراجہ بھی پرانے شمارندوں پر چل جاتا ہے۔ اس کے ساتھ صرف KDE ہے،نوم نہیں۔

یہی صورت slax کے ساتھ بھی ہے۔
 

زیک

مسافر
کمپیوٹر کی ریم 786 میگابائٹ ہے اور ہارڈ ڈسک 21 گیگابائٹ۔ پینٹیئم 3 پراسیسر 550 میگاہرٹز۔
 

محمد سعد

محفلین
Puppy Linux بھی کافی اچھا ہے۔ حجم تقریباً 100 میگابائٹ ہے۔ استعمال میں کافی آسان ہے اور عام صارف کی ضرورت کی ہر چیز اس میں موجود ہے۔
لیکن اس میں ایک خامی یہ ہے کہ ڈیفالٹ حالت میں صارف ہر وقت روٹ کے کھاتے میں کام کرتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خاص طور پر بچوں کے لیے بھی نہیں بنایا گیا۔
 

زیک

مسافر
میں نے ایجوبنٹو 7.10 انسٹال کیا اور پھر اسے 8.04 پر اپگریڈ کر لیا۔ اس ورژن کا تازہ‌ترین کرنل تو ہینگ کر جاتا ہے مگر پرانا کرنل بوٹ ہو جاتا ہے۔
 
Top