خواجہ طلحہ
محفلین
پچھلے ماہ اپیل نے ایچ ٹی ایم ایل5 کے کمالات دکھانے کے لیے ایک شو کیش لانچ کیا تھا۔ جس کا تذکرہ اس تھریڈ میں کیاتھا۔ اس کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ صرف اپیل کے سفاری براوز میں کام کرتا تھا۔
اور اب گوگل اپنا HTML5 شوکیش شروع کررہا ہے۔
جس کا نام رکھا گیاہے۔
HTML5Rocks
فی الحال اس سائیٹ پرایچ ٹی ایم ایل 5کے 9 ٹیوٹوریلز موجود ہیں۔اور ایک زبردست سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ وہ ہےڈویلپرز کے لیے ٹیسٹنگ کی سہولت۔
گوگل کروم،فائر فاکس کے ساتھ ساتھ سفاری پر بھی سب ٹھیک چل جاتا ہے۔ اور یوں گوگل نے اپیل کی تنگ نظری پر چوٹ بھی کروا دی ہے۔