خواجہ طلحہ
محفلین
گوگل نے ایک نیا سافٹ وئیر جاری کیا ہے،جس کی مدد سے گوگل اینڈرائیڈ سمارٹ فون کے لیے نئی نئی اپلیکشنز بنائی جاسکتی ہیں۔
گوگل کے مطابق یہ سافٹ وئیر اس مقصد کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ آپ صرف موبائل کے کسٹمر ہی نہ رہیں بلکہ موبائلز کی اپلی کیشنز کے تخلیق کار بھی بن سکیں۔اور یہ صرف اینڈرائڈ کے اوپن آرکیٹیچر کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔
مفت سافٹ وئیر جس کو
کا نام دیا گیاہے۔
اسکے ذریعے ایسے لوگ جو تھوڑی بہت پروگرامنگ جانتے ہوں۔ کوڈ بلاکس کو گرافکل امیجز کی صورت میں ڈریگ کرکے اور ملا کر نئی اپلیکشنز بنا سکتے ہیں۔
اسکے ذریعے ایسے لوگ جو تھوڑی بہت پروگرامنگ جانتے ہوں۔ کوڈ بلاکس کو گرافکل امیجز کی صورت میں ڈریگ کرکے اور ملا کر نئی اپلیکشنز بنا سکتے ہیں۔
مثال کے طورپر ایک ٹیسٹر نے ایک ایسی اپلیکشن بنائی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں کی ایک متعین فہرست کویہ بتانے سکتا ہے کہ وہ ہر پندرہ منٹ بعد کہاں ہے
اس اپلی کیشن کے لیے اس نے کوڈ کے تین بلاکس استعمال کیے ہیں۔ پہلا کوڈ بلاک ،فون کی لوکیشن جانے کے لیے، دوسرا بلاک کلاک ہے جسکی سیٹنگ 15 منٹ کے وقفہ پر کی گئی ،اورتیسرا بلاک دوستوں کی فہرست کا۔
موبائل اپلی کیشن ڈویلپ منٹ کے اس سادہ طریقے سے گوگل کو امید ہے کہ اس کے اینڈرائیڈ موبائل فون کے آپریٹنگ سسٹم کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھل جائیں گے۔
مزید جاننے کے لیے یہاں تشریف لے جائیے۔