آصف سویڈن والے؟میں "بڑے لوگوں" میں شامل تو نہیں ہوں، لیکن اردو محفل کا پرانا رکن ضرور ہوں۔
یہ اردو زبان کا پہلا فورم ہے۔ اور بنیادی طور پر اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے ہی بنایا گیا تھا۔
اس کے بنانے والے نبیل، زیک اور آصف تھے۔
نبیل تو آج بھی انتظامیہ میں شامل ہیں۔
زیک صرف رکن بن کر رہ گئے ہیں۔
آصف نجانے کہاں ہیں۔
اردو محفل مختلف ادوار سے گزرتے ہوئے آج زین فورو پر چل رہی ہے اور اس کے کرتا دھرتا ابن سعید ہیں۔
زیک صاحب مجھے تو معلوم نہیں تھا یہ فارم آپ نے بنایا ہے آج ہی معلوم پڑا لیکن میں تہ دل سے آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے ہمارے لیئے ہماری زبام میں ایک بہت اچھا فارم بنایا بہت بہت شکریہ آپ سبھی لوگوں کا کہ جو اس محفل کے انتظامیہ اور اس محفل کو چلا رہے ہیںنبیل، زیک اور آصف تھے۔
ثم آمیییینواقعی اس محفل کی تشکیل اور ترقی میں جن لوگوں کا حصہ ہے۔۔۔۔ہم ان کے شکر گذار ہیں۔اللہ انہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
آمین۔چچا گوگل کی مہربانی ہے جو بزم کے ایک گوشے میں ہم بھی سہمے ہوئے بیٹھے ہیں، جانے کس سیّارے میں اُتر آئے ہیں، اُردو ہی اُردو! خُدا ہمارے حال پر رحم کرے