حسینی
محفلین
یقینا شدت سے انتظار رہے گا۔۔ شاہراہ قراقرم کے راستے سکردو کا سفر بہت بڑا ایڈونچر ہے۔۔ ہر لمحہ موت آپکی منتظر ہے۔اس پورے سفر کا مفصل حال میں لکھ رہا ہوں ۔ جوں ہی مکمل ہو گا نذر محفلین کر دیا جائے گا۔۔
۔
پہلے تو صرف راستے کی دشواریوں اور اونچ نیچ کا خطرہ تھا۔۔ اب تو دہشت گردی کی خطرے نے اس خطرے کو لوگوں کے ذہنوں سے نکال ہی دیا تھا۔
پچھلے سالوں میں اسی راستے پر بسوں سے اتار کر دسیوں مسافروں کو گولی مار کر یا ڈنڈے مار کر یا دریا میں گرا کر مار دیے تھے۔ اب اللہ کے فضل سے ایک حد تک امن ہے۔۔ لیکن لوگوں کے دلوں میں اب بھی خوف باقی ہے۔
باقی سکردو میں کوئی مشکل ہو یا ہمارے لائق کوئی خدمت ہو تو بندہ حاضر ہے۔۔۔ ہر ممکن آپ کی مدد کریں گے۔
آخری تدوین: