اولادگی

طاھر جاوید

محفلین
ہماری اولاد ۔۔۔ ہماری میراث کی صدیوں سے جُڑی ہوئی
ہماری اِستقامت کے صلے میں مِلا رزق کھا رہی ہے
اور سوچتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم اپنی خاک کے سرفراز کہاں
ہم تو بے وطن ہیں ، بے طرح دار ہیں
ہم بہت نادار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری محبت کی خاموشیاں۔۔۔۔ غلط رنگ کے مطلب میں
ہر روز رنگی جاتی ہیں اب
ہم کہ سینے میں اِنکی اور اپنی تقدیس کے گُلنار جلائے
اِنہیں کیسے کہیں ، کب کہیں کہ
ہماری محبت کی خاموشیاں
جو ہمارے ساتھ ہمسفر ہیں
لفظوں کے شور سے بہت معتبر ہیں
اور یاد رکھنا
ہماری ذات کے پیڑوں پہ
ہریالیوں کا ثمر نہ اُترتا تو تُم نے پیدا کہاں ہونا تھا
مگر میں باپ ہوں اور اولاد کی خوشی کی
ہر مہکار کو مسامِ بدن میں چُھپائے
زندگی کی سفارت میں یونہی اِنکا نمائیندہ رہوں گا
 

الف عین

لائبریرین
اس کا عنوان لیا لفظ ہے؟
گی' لگانے کا قاعدہ یہ ہے کہ جن الفاظ کے آخر میں 'ہ' ہو، ان صفات کو اسم بنانے کے لئے ہ کی جگہ گی لگائی جاتی ہے۔ زندہ سے زندگی، دل بستہ سےدل بستگی، تازہ سے تازگی، لیکن اولادہ کوئی لفظ نہیں ہوتا جس سے اولادگی بنایا جائے۔
 

طاھر جاوید

محفلین
بہت احترام کے ساتھ عرض ہے الف عین جی۔کہ سچ پوچھیں تو مجھے نہیں علم کہ اولادگی لفظ ٹھیک نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ فولادگی پڑہا تھا تو سوچا اولادگی بھی ہو سکتا ہے۔۔ آپ کا بہت شکریہ
 

فلک شیر

محفلین
بہت احترام کے ساتھ عرض ہے الف عین جی۔کہ سچ پوچھیں تو مجھے نہیں علم کہ اولادگی لفظ ٹھیک نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ فولادگی پڑہا تھا تو سوچا اولادگی بھی ہو سکتا ہے۔۔ آپ کا بہت شکریہ
محترم! میرے خیال میں فولادگی بھی کوئی متداول و معروف لفظ نہیں ہے، فولادی تو سنا پڑھا ہے۔
 

طاھر جاوید

محفلین
محترم! میرے خیال میں فولادگی بھی کوئی متداول و معروف لفظ نہیں ہے، فولادی تو سنا پڑھا ہے۔
محترم میری نظر سے ، فولادگی چند بار گُذر چکا ہے اس لیے استمعال کر لیا اگ آپ لوگ کہتے ہیں کہ لفظ اولادگی غلط ہے تو انشاءاللہ نبدیل کر دیتا ہوں لیکن سچ پوچھیں تو مجھے باقاعدہ علم نہیں کہ میں کیسے تدوین کر سکتا ہوں
 

فلک شیر

محفلین
محترم میری نظر سے ، فولادگی چند بار گُذر چکا ہے اس لیے استمعال کر لیا اگ آپ لوگ کہتے ہیں کہ لفظ اولادگی غلط ہے تو انشاءاللہ نبدیل کر دیتا ہوں لیکن سچ پوچھیں تو مجھے باقاعدہ علم نہیں کہ میں کیسے تدوین کر سکتا ہوں
ایک خاص وقت کے بعد کسی مراسلے میں تدوین کے اختیارات صرف انتظامیہ کے پاس ہوتے ہیں
۔ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ :)
 

طاھر جاوید

محفلین
اولادگی ۔ ۔۔۔۔ اولاد مند لوگوں کی اولاد کے حصول کے بعد آنکی پرورش میں پیش آتی ڈُشواریوں کے حال کو سمجھاتا لفظ ہے
 
Top