اووردی ایج - وقار ذکاء

حسیب

محفلین
تینوں قسطیں دیکھی ہیں
وقار ذکا کا پچھلا شو لیونگ آن دی ایج بھی کافی مشہور رہا تھا
 
فاتح

لائبریرین
یہ تو کوئی گمنام سا چینل ہے "ایچ ٹی وی"۔۔۔ پہلی مرتبہ نام سنا ہے۔
ہاں دو چار سال پہلے اس وقار ذکا نامی اینکر کے دو ایک پروگرامز اتفاقاً دیکھے تھے اور جس طرح یہ ہر آنے والی لڑکی پر چیخ چلا کر اسے ذلیل کر رہا تھا اس سے نفرت سی ہو گئی تھی۔ اس کے بعد اسے فالو کرنا تو دور کی بات اس کی تو شکل دیکھنے کو جی نہیں چاہتا۔
 
آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
ایچ ٹی وی اصل میں ہیلتھ ٹی وی ہے، غالباََ ضیاء الدین ہسپتال والوں کا ہے۔۔۔ لیکن یہ صرف میرا گمان ہے۔۔
 
حسیب

محفلین
سانپ ناک میں ڈال کر منہ سے نکالتے وقت کہیں پھنس جائے تو اسکا علاج بھی کرتے ہوں گے
وقارذکا کے شو میں میڈیکل پینل مکمل تیار ہوتا ہے۔ پہلے ایک دفعہ شو میں ایک لڑکی نے ٹیوب لائٹ کھا کر دکھائی تھی۔ جبکہ سانپ اور بچھو وغیرہ کو چہرے یا جسم پہ رکھ کر کوئی ٹاسک مکمل کرنا تو عام بات ہے
 
حسیب

محفلین
یہ تو کوئی گمنام سا چینل ہے "ایچ ٹی وی"۔۔۔ پہلی مرتبہ نام سنا ہے۔
ہاں دو چار سال پہلے اس وقار ذکا نامی اینکر کے دو ایک پروگرامز اتفاقاً دیکھے تھے اور جس طرح یہ ہر آنے والی لڑکی پر چیخ چلا کر اسے ذلیل کر رہا تھا اس سے نفرت سی ہو گئی تھی۔ اس کے بعد اسے فالو کرنا تو دور کی بات اس کی تو شکل دیکھنے کو جی نہیں چاہتا۔
پہلے وقار ذکا کا شو اے آر وائے میوزک پہ آتا تھا وہاں اس کے شاید 9 سیزن ہوئے تھے اور اب ایچ ٹی وی پہ شروع ہوا ہے۔ یہ کافی حد تک متنازعہ شو ہے جہاں اس کے فالورز بہت ہیں وہاں مخالف بھی بہت ہیں۔ زیادہ تر مخالفت فحاشی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ میں نے اس کے دو ہی سیزن دیکھے ہیں۔ یہ گالیاں دینا اور چیخنا چلانا تو عام سی بات ہے۔ ایک مرتبہ ایک مقابلے میں مختلف گروپ بنائے گئے ہر گروپ میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی تھی۔ وقار باری باری ہر لڑکی سے ایک سوال پوچھتا تھا اور جواب غلط ہونے پر اس کے پارٹنر لڑکے کو پہنے گئے کپڑوں میں سے کوئی ایک چیز اتارنی تھی۔ اگر کوئی اتارنے سے انکار کرے تو مقابلے سے باہر۔۔۔ تو اس مقابلے میں ایک لڑکے نے سب کے سامنے تمام کپڑے اتار دئیے
 
شہزاد وحید

محفلین
میں دیکھ رہا ہوں یہ شو اور پورا دیکھوں گا۔کیسے کیسے نمونے دنیا میں ہوتے ہیں اور منہ اٹھا کر شو میں چلے آتے ہیں۔ اصل میں یہ شو ایم ٹی کے شو روڈیز کا چھوٹا بھائی ہے۔ ایم ٹی وی روڈیز کا بھی آج کل چوتھا سیزن چل رہا ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
اس کی ایک دو اقساط دیکھیں. انتہائی فضول شو ہے. کچا گوشت تو کبھی بکری اوجڑی کے اندر بھس میں منہ ڈالنا یا اس طرح کی حرکات جو ایڈونچر تو نہیں ہے. اک.شو میں لڑکی وقار سے شادی کرنے آئ تھی .وہ بھی دیکھنے کے لائق ہے.
 
مزید نمونے دیکھنے کا من کرے تو اس کے پرانے سیزن دیکھ لیں:LOL:
پہلے شو کا نام لیونگ آن دی ایج تھا
 
صرف وقار نہیں الطاف بھائی، میاں منشاء اور بھی کئی مشہور شخصیات سے شادی کرنے آتی ہیں
 
شہزاد وحید

محفلین
مزید نمونے دیکھنے کا من کرے تو اس کے پرانے سیزن دیکھ لیں:LOL:
پہلے شو کا نام لیونگ آن دی ایج تھا
میں نے سب کے سب دیکھے ہوئے ہیں۔ پہلے یہ بہت ہی کانگڑی تھا۔ اب پھر کچھ جان بنا لی ہے۔ اس نے ایک گرل فرینڈ بھی بنا لی تھی اور ہر جگہ اس سے شادی کے دعوے کرتا پھرتا تھا مگر آج کل پھر سنیپ چیٹ اور دوسرے میسنجرز پہ لڑکیاں دھونڈتا پھرتا ہے اور ٹویٹر فیس بک پر کہتا ہے کہ مجھے صرف لڑکیاں ہی ریکوسٹ بھیجیں۔ ٹھرکی لوٹا :ROFLMAO::LOL:
 
arifkarim

معطل

شادی کر لی تو پھر کونسی لڑکی لفٹ کروائی گی۔ اسلئے اس بیچارے کو کنوارا ہی رہنے دیں۔ کم از کم کانگڑی قوم کو ہمت والا تو بنا ہی رہا ہے ماشاءاللہ
 
Top