اوٹ پٹانگ غزل :)

دوستو کیا سو گئے ہو؟
یا کہیں پر کھو گئے ہو؟
اس قدر خوشبو ہے پھیلی
تم یہاں سے ہوگئے ہو؟
دریا بہتا آرہا ہے
پھر کہیں پہ روگئے ہو؟
میں وہیں اب تک کھڑا ہوں
تم جہاں پے کھو گئے ہو
نسلیں اب بھی کاٹتی ہیں
بیج جو تم بو گئے ہو
پھر سے یاد آنے لگے ہو
تم ابھی ہی تو گئے ہو
 
آخری تدوین:
اوٹ پٹانگ کیوں؟ اس کی تو ہر کل سیدھی ہے!!
تم جہاں پر کھو گئے ہو
کہنے میں کیا حرج تھا؟
السلام علیکم!
استادِ محترم اس لیے کہ میں غزل بہت عرصے سے نہیں کہہ رہا، یہ بھی کچھ پرانا سرمایہ ہے اس لیے شاید مجھےاوٹ پٹانگ ہی لگی۔ آپ نے "پر" کا اضافہ کر کے اس شعر کو پر لگا دیے ہیں۔ توجہ کے لیے ممنون ہوں۔ شکریہ۔ جزاک اللہ :)
 
واہ واہ مختصر بحر میں خوبصورت اشعار نکالے ہیں۔

نجانے کیوں یہ مصرع اجنبی سالگ رہا ہے
سر یہ آپ کی ذرہ نوازی اور محبت ہے۔ شکریہ۔ جزاک اللہ۔ میں اس مصرعے پر غور کرتا ہوں۔ بہت اچھا کیا کہ نشاندہی فر مادی۔
 
Top