اوپن‌آئی‌ڈی

زیک

مسافر
آج کل ہر ویب سائٹ پر ہمیں رجسٹر کرنا پڑتا ہے۔ اتنے نام اور پاسورڈ یاد رکھنا بھی عذاب ہے اور پھر بار بار لاگ‌ان ہونا۔ خاص طور پر ادھر اردو‌ویب پر بھی یہ مسئلہ ایڈمن والوں کو ہے اور جیسے جیسے اس سائٹ پر اور چیزیں شامل ہوتی جائیں گی عام ارکان بھی سائٹ کے ہر حصے کے لئے علیحدہ لاگ‌ان کا شکار ہو جائیں گے۔ ابھی بھی آپ کو اردو وکی پر علیحدہ سے رجسٹر ہونا پڑتا ہے۔

ابھی تو اس کا کوئی اچھا حل نہیں مگر ہمیں اوپن‌آئی‌ڈی پر نظر رکھنی چاہیئے کیونکہ اس کے ذریعہ ہم تمام اردو‌ویب پر ایک لاگ‌ان رکھ سکتے ہیں۔
 
پاسورڈ تو ونڈوز بھی یاد رکھ سکتی ہے مگر مسّلہ تب ہے جب آپ اپنا کمپوٹر استعمال نہ کررہے ہوں، واقعی پاکستان میں یہ مسّلہ پیش آیا اور چاروناچار بہت سی سائیٹس رہ گئیں تھیں۔ یہاں پر تو خیر سارا کچھ کمپوٹر میں ہی موجود ہے۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی آپ کی بات صحیح ہے مگر ایک اردوویب پر ایک سے زیادہ لاگ‌ان کچھ ٹھیک نہیں لگتے۔ خیر یہ اوپن‌آئی‌ڈی ابھی مکمل طور سے تیار نہیں ہے ہر پلیٹ‌فارم پر۔
 
مسئلہ

یہ واقعی ایک گھمبیر مسئلہ ہے کہ اکثر سائٹیں اپنی سروسز استعمال کرنے کے لئے رجسٹر کرنے کا کہتی ہیں۔

پاسورڈ یاد رکھنے کا حل تو میرے پاس یہی ہے کہ کسی جگہ رجسٹر ہونے کے بعد اپنے ہی اکاؤنٹ پر ایک ای میل کے ذریعے یہ پاسورڈ رکھ چھوڑتا ہوں۔
 
Top