اوپن آفس میں اردو اور انگریزی کو اکٹھا لکھنے میں مسئلہ

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

میں نے پچھلے دنوں کافی عرصے کے بعد اوپن آفس انسٹال کیا اور اسمیں اردو لکھنی شروع کی، لیکن میرا مسئلہ ہے کہ جب اردو اور انگریزی ایک ہی عبارت میں لکھتا ہوں تو سب گڈمڈ ہو جاتا ہے، مثال کیلیئے یہ تصویر دیکھیں:


اصل عبارت اسطرح سے ہے:
1- تصویر کو فوٹوشاپ میں کھولیں اور کروپ ٹول (Crop Tool) کو سلیکٹ کریں۔

کیا اسکا کوئی حل ہے؟
 

دوست

محفلین
ٹولز آپشن (ونڈوز) اور پریفرینسز (لینکس) میں لینگوئج سیٹنگ پر جائیں اور دائیں سے بائیں کمپلیکس ٹیکسٹ والی زبانوں کی سپورٹ کو فعال کرلیں۔ پھر اس کے بٹن بار پر ایک دو بٹن نمودار ہوجائیں گے۔ دائیں سے بائیں، اور بائیں سے دائیں کے۔ اردو لکھنے کے لیے دائیں سے بائیں دبا دیا کریں پھر۔
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ دوست :)

آپشن تو میں نے پہلے ہی آن کر لیا تھا اب صرف دائیں سے بائیں والا بٹن دبانا باقی تھا، اسکی طرف میرا دھیان ہی نہیں گیا تھا :grin:

اللہ آپکو خوش رکھے۔
 

میم نون

محفلین
جی ہاں کافی حد تک، بلکہ اگر آپنے کوئی بہت ہی پروفیشنل کام نہیں کرنے تو بلا شک وشبہہ آپ اسے ایم ایس آفس کے متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
میں تو جہاں ممکن ہو اوپن سورس سافٹوئیر کو ترجیح دیتا ہوں، ماسوائے گمپ کے کہ ابھی فوٹوشاپ کے مقابلے کا نہیں ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ اردو کے حوالے سے اوپن آفس میں صرف اردو لکھی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ سپیل چیکنگ وغیرہ نہیں کی جا سکتی جو مائکرو سافٹ آفس میں ممکن ہے۔ اس لئے میں بھی آفس استعمال کرنے پر مجبور ہوں۔
 

میم نون

محفلین
تو پھر آج سے اوپن آفس استعمال کرنا شروع کر دیں کیونکہ اس میں اردو سپیل چیکنگ ممکن ہے۔
اس کے لیئے آپکو اردو ڈکشنری انسٹال کرنی ہو گی، جو کہ آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

ہاں البتہ اسکی suggestions تھوڑی کمزور ہے۔

ایک مثال:

urdudictionary.jpg
 

mfdarvesh

محفلین
نوید بھائی، یہ بہت اچھی ترقی ہے، سپیل چیک کی، میں بھی استعمال کرکے دیکھتا ہوں
 

میم نون

محفلین
جی ضرور استعمال کیجیئے اور بتایئے گا کہ کیسی ہے، میں نے اسے اتنا زیادہ استعمال نہیں کیا اس لیئے زیادہ معلومات نہیں ہیں اس کے بارے میں۔
لیکن یہ عجیب بات ہے کہ محفل پے اسکے بارے میں کسی کو نہیں پتہ میں نے تو اسے پہلے بھی انسٹال کیا تھا جب اوپن آفس استعمال کرتا تھا۔

ابھی اس صفحے پر دوبارہ دیکھا تو یہ ملا:

1. Urdu word list provided at the web site of Center for Research in Urdu Language Processing (CRULP): http://www.crulp.org/software/ling_resources/wordlist.htm
2. Urdu word list created by our friends at Urdu Mehfil: http://www.urduweb.org/mehfil/forum.php
3. Word list created by scanning daily Jang articles.

اردو محفل زندہ باد :grin:
 

الف عین

لائبریرین
کرلپ کی فہرست بے حد ناقص ہے اسی لئے میں اپنی استعمال کرنے کے لئے مجبور ہوں، اور اوپن آفس میں کوئی اور محض ٹیکسٹ فارمیٹ کی لسٹ کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ میں اپنی ہی لسٹ استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ حالانکہ مائکروسافٹ آفس میں بھی مجوزہ تصحیحات بے حد کمزور ہیں، لیکن غلطیوں کی کم از کم تقریباًصحیح نشان دہی ہو جاتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اس کے علاوہ اوپن آفس میں مائکروسافٹ آفس کی طرح اڈوانس فائنڈ رپلیس فیچر بھی نہیں یا مشکل ہے۔ بلکہ میری تو سمجھ میں ہی نہیں آیا کہ اڈوانس فائنڈ رپلیس کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ورڈ کی بہ نسبت تو بہت بہتر ہے کہ غیر ضروری کوڈ شامل نہیں کرتا۔ لیکن اوپن آفس میں ویب پیج کے لئے کوئی اطلاقیہ سرے سے ہے ہی نہیں۔ یہاں سوال مائکرو سافٹ اور اوپن آفس کے تقابل کا ہے۔ اس لئے محض مائکرو سافٹ ورڈ میں سیو ایز ایچ ٹی ایم ایل سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ البتہ فرنٹ پیج بھی بے حد ناقص ہے، ایکسپریشن ویب کا مجھے تجربہ نہیں۔
 
ورڈ کی بہ نسبت تو بہت بہتر ہے کہ غیر ضروری کوڈ شامل نہیں کرتا۔ لیکن اوپن آفس میں ویب پیج کے لئے کوئی اطلاقیہ سرے سے ہے ہی نہیں۔ یہاں سوال مائکرو سافٹ اور اوپن آفس کے تقابل کا ہے۔ اس لئے محض مائکرو سافٹ ورڈ میں سیو ایز ایچ ٹی ایم ایل سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ البتہ فرنٹ پیج بھی بے حد ناقص ہے، ایکسپریشن ویب کا مجھے تجربہ نہیں۔

شکریہ محترمی
 
ایکسپریشن ویب قدرے بہتر ہے۔ گو کہ اڈوبی ڈریم ویدر کی ٹکر کا نہیں ہے۔

ایکسپریشن ویب 3 آپ نے کبھی ملاحظہ کیا ہے عارف کریم صاحب ؟؟ وہ تو مجھے بہت اچھالگ رہاہے اگر چہ میں نے اس میں کبھی کام نہیں کیا لیکن مجھے ڈریم ویور کے مقابلے پر نظر آیا ، اس پر کوئی پروفیشنل ہی اچھا تبصر ہ کرسکتا ہے ۔
 
Top