اوپن سورس اور کلوز سورس

شہزاد وحید

محفلین
کوئی مجھے بتائے گا کہ کسی اوپن سارس اور کسی کلوز سارس سافٹ ویئر میں کیا فرق ہے۔ کئی جگہوں پر پڑھا ہے۔ یہاں محفل پر کہیں پڑھا تھا کہ گوگل ٹالک اوپن سارس ہے جبکہ یاہو کلوز سارس ہے۔
ذرا کوئی بندہ وضاحت کر دے۔
 
فاتح

لائبریرین
ایسا سافٹویئر جس کے بنانے والے اس کے سورس کوڈ کو بھی عوام کی دسترس میں‌دے دیں اسے اوپن سورس کہا جاتا ہے مثلاً لینکس جب کہ ایسا سافٹویئر جس کے بنانے والے اس کا سورس کوڈ چھپا کر رکھیں اسے کلوزڈ سورس کہا جاتا ہے مثلاً ونڈوز
 
ابوشامل

محفلین
کوئی مجھے بتائے گا کہ کسی اوپن سارس اور کسی کلوز سارس سافٹ ویئر میں کیا فرق ہے۔ کئی جگہوں پر پڑھا ہے۔ یہاں محفل پر کہیں پڑھا تھا کہ گوگل ٹالک اوپن سارس ہے جبکہ یاہو کلوز سارس ہے۔
ذرا کوئی بندہ وضاحت کر دے۔
میں تو ڈائنوسارز کی کوئی نسلیں سمجھا تھا۔ :rollingonthefloor:
بہرحال ساری کہانی سورس کوڈز کی ہے جیسا کہ فاتح بھائی نے بتایا ہے۔ اسے ظاہر کرنے کی صورت میں پروگرام اوپن سورس کہلائے گا ورنہ نہیں۔
 
واہ جی واہ
ڈائنو سار اور 2009 میں
 
Top