اوکلاہوما میں بگولے سے تباہی

امریکی شہر اوکلاہوما سٹی کے مضافات میں آنے والے طوفانِ بادوباراں سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

130521055539_tornado_oklahoma_976x549_reuters.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
امریکی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ طاقت کے لحاظ سے ای ایف 4 درجے کا بگولا تھا جو کہ فوجیتا سکیل پر دوسرا طاقتور ترین درجہ ہے۔

130521041411_oklahoma_01_ap_g976.jpg
 
بگولے کی زد میں آ کر درجنوں گاڑیاں اور ٹرک بھی تباہ ہو گئے۔ اس کے علاوہ ایک ریڈیو سٹیشن بھی بگولے کی لپیٹ میں آیا ہے۔

130521092126_oklahoma_tornado_pic_976x549_brettdeeringgetty.jpg
 
علاقے کا پلازا ٹاورز ایلیمنٹری سکول طوفان کی براہِ راست زد میں آیا، جس نے سکول کی چھت اکھاڑ دی اور دیواریں گرا دیں اور یہاں متعدد بچے زخمی ہوئے

130521043411_oklahoma_tornado_6_.jpg
 
امدادی کارکن متاثرہ علاقے میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں اور امریکی صدر نے اوکلاہوما کو بڑی تباہی سے متاثرہ علاقہ قرار دیا ہے

130521082344_oklahoma_tornado_976x549_reuters.jpg
 
مور شہر ماضی میں بھی بگولوں کا نشانہ بن چکا ہے اور مئی 1999 میں یہاں آنے والے ایک طوفان کے دوران روئے زمین پر تیز ترین ہوائیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

130521041618_oklahoma_09_getty_g976.jpg
 

طالوت

محفلین
بھائی جی آپ آدھی بی بی سی یہیں پڑھوا و دکھا دیتے ہیں ، دو روز سے میں آدھی بی بی سی سے محروم ہوں :)
 

تلمیذ

لائبریرین
ذات باری کی قدرت کا ایک ادنی سا نمونہ۔
دعا ہے کہ وہاں کے باسیوں کو اس آفت سے گذرنے کی ہمت وحوصلہ عطا ہو۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
اللہ سب کو ایسی قدرتی آفات سے حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین ۔۔
اچھی بات یہ لگی کہ اساتذہ خود زخمی ہونے کے باوجود بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں ۔۔
 
Top