حسان خان
لائبریرین
اویغورستان یا مشرقی ترکستان چین کے شمال غرب میں اور ہمارے پاکستان کے ہمسائےمیں واقع ایک نیم خودمختار صوبہ ہے جسے سنکیانگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کا کُل رقبہ سولہ لاکھ چوہتر ہزار نو سو کلو میٹر ہے جو اسے چین کا سب سے بڑا صوبہ بنا دیتا ہے۔ اس صوبے کی سرحد بیک وقت آٹھ ملکوں منگولیہ، روس، قزاقستان، تاجکستان، قرغیزستان، افغانستان اور پاکستان سے ملتی ہے۔ اس صوبے کا سب سے بڑا نژادی گروہ اویغور ترکوں کا ہے جن کی کُل آبادی تخمیناً ایک کروڑ تک ہے۔ یہ لوگ ازبک زبان کی بہن اویغور ترکی بولتے ہیں اور یہ زبان چینی کے ہمراہ اس صوبے کی سرکاری زبان بھی ہے۔ جو شخص ازبک ترکی جانتا ہے وہ اویغور ترکی کو بہت حد تک آسانی سے سمجھ سکتا ہے، اور ان دونوں ملّتوں کی کلاسیکی ادبی زبانیں بھی ایک ہی یعنی چغتائی ترکی اور فارسی ہیں۔
چینی حکومت اس علاقے کو سنکیانگ کہتی ہے، لیکن اس نام سے ایسا گمان ہوتا ہے کہ جیسے یہ چینی آبادی والا منطقہ ہے۔ جبکہ اگر اس کے لیے مشرقی ترکستان/اویغورستان استعمال کیا جائے تو یہ واضح رہتا ہے کہ یہ اویغور ترک اکثریتی منطقہ ہے۔ اسی لیے میں اس جگہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مشرقی ترکستان/اویغورستان کے لفظ کو ترجیح دیتا ہوں۔ اویغوروں کے علاوہ اس صوبے میں قزاق، ہوئی، ازبک، تاجک، تاتار اور دیگر کئی نژادی گروہوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی آباد ہیں۔
منبعِ تصاویر: ایرانی خبررساں ادارہ ایسنا
عکاس: داؤد قہردار
جاری ہے۔۔۔

آخری تدوین: