او ایس کامرس کو اردو میں ڈھالنا

او ایس کامرس آن لائن شاپنگ کیلئے مشہور و مقبول اوپن سورس سکرپٹ ہے۔ اگر اسے اردو میں ڈھال لیا جائے تو بہتوں کا بھلا ہو جائے گا۔ کیا خیال ہے؟
 
گلفام کچھ تفصیلات تو دیں بھائی ، کس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے اور اس کا استعمال کتنا آسان ہے اور کیسے اسے استعمال کریں گے اور اس کا لنک بھی۔
 
ایک اور ملتا جلتا اور مشھور سافٹ ویر جو اوپن سورس اور فری ہے "زین کارٹ " ہے۔
لنک یہ ہے۔ پی ایچ پی پر بنا ہے۔ اگر کوئی میرے ساتھ اس کو اردو میں‌ ڈھالنے میں‌مدد کریں‌تو مشکور ہونگا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں دونوں سکرپٹ پی ایچ پی پر مبنی ہیں۔ ان سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن میں زیادہ کام ان کی لینگویج فائلوں کے اردو ترجمے کا ہوتا ہے۔ اگر یہ کام ایک مرتبہ ہوجائے تو اس کے بعد ان کے کوڈ میں یونیکوڈ سے متعلقہ تبدیلیاں کرنے کا کام کیا جا سکتا ہے۔
 
درست فرمارہے ہیں۔ اصل کام لینگویج فائلز میں ہے۔
میں نے زین کارٹ کی دوسری لینگویج فائلز دیکھی ہیں ۔ زیادہ مشکل نہیں ہے۔
مگر میری پی ایچ پی پر معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگر کوئی مدد کرے اور یہ بھی کہ کام مفید بھی ہو تو میں‌ وقت لگانے کو تیار ہوں۔
دراصل میں یہ کام کورین میں‌کرنا چاہتا ہوں‌ ۔ یہ سمجھتا ہوں‌کہ اردوانے کے دوران کام سمجھ میں اجائے گا۔
 
او ایس کامرس، پی ایچ پی میں بنا بہت مشہور سکرپٹ ہے۔ ویب سائٹ کا لنک ذیل میں درج کر رہا ہوں۔

او ایس کامرس

میں اس کے ترجمہ کے سلسلے میں‌ کام کر سکتا ہوں۔ پی ایچ پی میں گزارا تو کر سکتا ہوں مگر ماہر نہیں ہوں۔ نبیل بھائی سے گزارش ہے کہ اس کے لئے ایک علیحدہ فورم بنا دیں تو ہم کام شروع کریں۔
 
اگر آپ لوگ تیار ہیں تو میں بھی تیاری ہوں ساتھ ساتھ کچھ پی ایچ پی کو بھی سیکھ لیں گے ویسے بھی پی ایچ پی مشکل لینگویج نہیں ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ایک الگ زمرہ بنانا اس وقت مناسب ہوگا جب اس پراجیکٹ‌ پر کام کچھ حد تک آگے بڑھ جائے۔
جہاں تک لینگویج فائلوں کے ترجمے کا تعلق ہے تو اس کے لیے پی ایچ پی کا آنا بالکل ضروری نہیں ہے۔ عام طور پر پی ایچ پی سکرپٹس کی لینگویج فائلیں کی ویلیو پیئر (key-value pair) فارمیٹ میں ترتیب دی گئی ہوتی ہیں اور ان کے ترجمے کے لیے ان میں موجود انگریزی ٹیکسٹ کو اس کے اردو ترجمے سے رپلیس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی یہ کام محض ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے مترادف ہے۔
 
نبیل بھائی! آپ نے درست فرمایا۔ پہلے میں اس کی لینگوئج کا اردو ترجمہ کرتا ہوں۔
 
گلفام۔ میں نے ابھی او ایس کامرس کی ویب سائٹ دیکھی ہے۔ مجھے دوسری زبانوں‌میں‌ترجمہ نہیں‌ملا۔ اگر مناسب سمجھیں تو زین کارٹ کی سائٹ کا ایک دورہ کرلیں ۔ اس کی بہت سی دوسری زبانوں میں تراجم موجود ہیں۔ میں نے اس کو تجرباتی طور پر انسٹال کرکے دیکھا ہے؛۔ مجھے تو بہت اسان لگا اور اچھا بھی۔ ذرا اس کی طرف بھی نظر ڈالیں‌اگر زین کارٹ اچھا ہو تو اس کے ترجمہ پر مل کر کام کرتےہیں۔
 
ہمت! آج یا کل میں، زین کارٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعد کچھ کہہ سکوں گا۔
 
گلفام۔ میں نے ابھی او ایس کامرس کی ویب سائٹ دیکھی ہے۔ مجھے دوسری زبانوں‌میں‌ترجمہ نہیں‌ملا۔ اگر مناسب سمجھیں تو زین کارٹ کی سائٹ کا ایک دورہ کرلیں ۔ اس کی بہت سی دوسری زبانوں میں تراجم موجود ہیں۔ میں نے اس کو تجرباتی طور پر انسٹال کرکے دیکھا ہے؛۔ مجھے تو بہت اسان لگا اور اچھا بھی۔ ذرا اس کی طرف بھی نظر ڈالیں‌اگر زین کارٹ اچھا ہو تو اس کے ترجمہ پر مل کر کام کرتےہیں۔

زین کارٹ واقعی ایک اچھا سکرپٹ لگ رہا ہے۔ کب سے کام شروع کرنیکا ارادہ ہے؟
 
جب اپ کہیں۔
میں کام میں‌ہاتھ بانٹنے کے لیے تیار ہوں۔ نبیل اور محب سے گزارش ہے کہ اس کے لیے کچھ طے کردیں۔
 
سسٹم بنا لیں کہ کس طرح کام کرنا ہے۔ اس کے بعد مجھے ذپ کر دیں۔ میں آپ کی خدمت کیلئے حاضر ہو جاؤں گا۔
 
زیک

مسافر
گلفام۔ میں نے ابھی او ایس کامرس کی ویب سائٹ دیکھی ہے۔ مجھے دوسری زبانوں‌میں‌ترجمہ نہیں‌ملا۔ اگر مناسب سمجھیں تو زین کارٹ کی سائٹ کا ایک دورہ کرلیں ۔ اس کی بہت سی دوسری زبانوں میں تراجم موجود ہیں۔ میں نے اس کو تجرباتی طور پر انسٹال کرکے دیکھا ہے؛۔ مجھے تو بہت اسان لگا اور اچھا بھی۔ ذرا اس کی طرف بھی نظر ڈالیں‌اگر زین کارٹ اچھا ہو تو اس کے ترجمہ پر مل کر کام کرتےہیں۔

او‌ایس‌کامرس کے تراجم
 
Top