زبیر مرزا بھائی ۔۔۔۔۔ آپ نے تو پہلی بار مجھے اردو محفل پر یہ باور کرایا ہے کہ میں ایک مستند شاعر ہوں ۔۔۔۔۔
ورنہ اپنی شاعری پر استادوں سے جتنی جھاڑ میں نے کھائی ہے شاید ہی کسی نے کھائی ہو ۔ مگر یہ سچ ہے کہ استاتذہ کرام نے پھر بھی میری ہمیشہ حوصلہ افزائی اور اصلاح ہی کی ۔ مگر بقول جدید دور کے دانشور
محسن حجازی کہ " علم عروض سے آمد کے سارے سوتے خشک ہوجاتے ہیں " ۔ تو یہی میرے ساتھ ہوتا ہے ۔ مگر آپ احباب اور استاتذہ کرام کی اسی طرح پذیرائی اور حوصلہ افزائی نصیب ہوتی رہی تو کوئی بعید نہیں کسی دن کسی غزل کیساتھ علم عروض کے مروجہ قانون کے مطابق انصاف کرسکوں ۔
مگر آپ نے جو شاہکار تخلیق کیا ہے ۔ واقعی لاجواب ہے ۔ میری لنگڑی لولی شاعری کو یہ درجہ دینے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔