جناب حق گُو بنام محب علوی صاحب۔۔۔
۔۔۔ زمانۂ قدیم میں اُردو محفل میں کچھ ذمہ داریاں آپ نے از خُود منتخب کر لی تھیں اپنی خُوشی سے۔۔۔ کیا آپ کو یاد ہیں ۔۔۔ ؟
پچھلی کسی صدی میں آپ اُردو محفل میں ایک دوستانہ ماحول کی بنیادیں رکھنے اور اس فضا کو قائم رکھنے میں اپنا کردار بھی ادا کرتے رہے ہیں۔۔۔ !!
اِن ذمّہ داریوں سے پہلوتہی برتنے پر آپ کے خلاف مقدمات درج ہیں۔۔۔ اس حوالے سے آپ کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جا سکتا ہے اگر آپ اپنی صفائی میں کچھ کہنا چاہتے ہوں تو اردو محفل کے شعبہ جات میں سے رُوبرُو نامی دھاگہ تلاش کر کے بلا تاخیر وہاں حاضر ہوں ۔۔۔
مزید الزامات آپ کو وہاں روشناس کرائے جائیں گے۔۔۔