میرا خیال ہے کہ کہیں نہیں ہےفیروز اللغات کا نیو ایڈیشن نیٹ پر مل جاءے گا ؟
اب تو یہ لنک بھی کام نہیں کر رہا ہے؟فیروز اللغات کا ایک پرانا اڈیشن یہاں سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے
لیکن میرے پاس تو یہ لنک صحیح کام کر رہا ہے۔اب تو یہ لنک بھی کام نہیں کر رہا ہے؟
کہیں اور بھی موجود ہے یہ ڈکشنری؟؟؟
معنی بمعہ اعراب کے لحاظ سے سب سے اچھی اور بڑی لغت تو اردو ڈکشنری بورڈ کی ہے لیکن ۲۲ جلدوں پر مشتمل اس لغت کو رکھنا اور خریدنا دونوں کام مشکل ہیں۔ اس کے علاوہ فیروز اللغات اردو جامع کا نیا اڈیشن جو ۲۰۰۵ یا ۲۰۰۶ میں شائع ہوا تھا ( اور رنگین فیروز اللغات کے نام سے بھی ملتا ہے)اور اب تک مستعمل ہے اعراب و تلفظ کے لحاظ سے دیگر تمام اردو لغات پرفائق ہے لیکن یاد رہے فیروز اللغات کے پرانے اڈیشن یعنی ۲۰۰۵ سے پہلے کے طبع شدہ اتنے اچھے نہیں ہیں۔ فیروز اللغات کے اس اڈیشن کی ایک خاص بات یہ ہے کہ جتنے عربی و فارسی کے نام اردو میں رائج ہیں جن میں سے بہت سارے انبیا و صحابہ کے اسما بھی ہیں یا بنی اسرائیل کے ان پیغمبروں کے اسما جو اردو میں عربی کے وسیلہ سے آئے ہیں ان کے حقیقی معنی بھی اس لغت میں آپ کو مل جائیں گے۔( بر سر تذکر اس لغت کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ناشرین نے اس لغت کی تطہیر کا کام بھی کیا ہے اور جتنے ۔۔۔ ۔ اور ۔۔۔ والے محاورے تھے ان کو یک بینی دو گوش اس لغت سے خارج کر دیا ہے۔ہا ہا )شان الحق حق مرحوم نے بھی فرہنگ تلفظ کے نام سے ایک اردو لغت مرتب کی تھی، لیکن اس حد تک کارآمد نہیں۔ بہت سارے اردو کے عام مروجہ الفاظ اور محاورے اس میں نہیں ملتے اور کچھ ایسے کمیاب الفاظ جو کسی اور لغت میں نہیں ملتے وہ اس میں درج ہیں۔آن لائن لغت کے بارے میں میرے خیال میں جناب محمد امین صاحب کی رائے درست ہے۔
اردو لغت کی ۲۲ جلدوں والی
جس لغت کی ۲۲ جلدوں والی بات کر رہے ہيں مجھے علم ہوا کہ وہ کراچی سے ملتی ہے۔ از راہِ کرم مجھے کوئی رابطہ نمبر يا کہاں سے ملتی ہے اس کی تفصيلات مہيا کرديں
جزاک اللہ خير
جزاک اللہ خير۔ اللہ آپ کا بھلا کرے۔ ڈاکٹر ف عبد الرحيم جوکہ قرآن کمپليکس ميں ترجمہ ڈيپارٹمنٹ کے مدير ہيں انہوں نے مجھے اس ڈکشنری کے متعلق آگاہ کيا تھا۔ بہت خوب ہے۔راسخ کشمیری صاحب پہلے تو معذرت کے جواب تاخیر سے دے رہا ہوں کہ دو تین دن کے بعد یہاں حاضر ہوا ہوں۔
اردو ڈکشنری بورڈ اس لغت کا ناشر ہے۔ کراچی میں نیپا چورنگی کے پاس ان کا آفس ہے ۔ آفس کا پتہ اور فون نمبر ان کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ہے
ST-18/A, Block-5, Gulshan-e-Iqbal, off University Road, Karachi-75300
Phone: 34819561, 34988887
اور ان کی ویب سائٹ یہ ہے
http://www.udb.gov.pk/index.html
اور میری اطلاع کے مطابق یہ لغت براہ راست ان سے خریدنے پر پچاس فیصد کی رعایت بھی ملتی ہے۔
عجائباتِ عالم۔یا حیرت۔۔۔ ۔اردو لغت بورڈ کی ویب سائٹ انگریزی میں۔۔۔ ۔۔
یا حیرت۔۔۔ ۔اردو لغت بورڈ کی ویب سائٹ انگریزی میں۔۔۔ ۔۔
فاتح بھائی ، آپ کا شدید شکریہ۔لیجیے ساجد بھائی، یہ رہی وہ فہرست جو ہم نے اپنے ایک نکمے دوست کے لیے سال بھر قبل مرتب کی تھی۔
- نور اللغات
- فرہنگ آصفیہ اور لغات النسا
- امیر اللغات
- نفیس اللغات
- محاوراتِ ہند
- لغاتِ نادرہ
- خزینۂ محاورات Khazina-e Muhawarat or Urdu Idioms ۔ (رومن)
- ہندوستانی مخزن المحاورات
- خزانۃ اللغات (اردو الفاظ کے عربی اور فارسی متبادل)