اُس نے مجھ کو ٹیگ کیا ہے

عمر سیف

محفلین
اُس نے مجھ کو ٹیگ کیا ہے


پہلی عید پہ اس نے تازہ پھول دیا تھا
دوجی پر گلدستہ بھیجا
پھر ہر عید پہ خود آتی تھی
پھر ہر عید پہ میں جاتا تھا
پھر کچھ عیدیں
کاغذ کے پھولوں پر گزریں

یوں میں بیٹھا دیکھ رہا تھا
اب کے عید پہ اُس نے مجھ کو
پھولوں کی مالا میں لپٹے
اِک پیارے سے کیک
اور کارڈ میں ٹیگ کیا ہے

شاعر:نامعلوم
 

عمراعظم

محفلین
آگےیہی کچھ تو ہونا ہے۔ ہر چیز آن لائن۔حتی کہ محبت ،نفرت اور دیگر جذبے بھی۔

ایک امریکن نے اپنے ایشین دوست سے کہا۔۔۔۔ ہمارے ہاں تو اکثر شادیاں "ای میل "سے ہوتی ہیں۔ ایشین نے حیران ہوتے ہوئے جواب دیا ۔لیکن ہمارے ہاں تو اب بھی شادیاں شی اورمیل میں ہوتی ہیں۔
 
Top