اِس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی

میم الف

محفلین
آج میرے 50 مراسلے پورے ہو گئے ہیں۔
یعنی اب میں آپ دوستوں کی لڑیوں اور تبصروں کو ریٹنگز دے سکتا ہوں۔
اِن شاء اللہ، وہ دن دور نہیں جب میرے مراسلوں کی تعداد 5000 ہو جائے گی۔
تب تک کے لیے:
اِس (چھوٹی سی) خوشی کے موقعے پر میں آپ کو میرؔ صاحب کی ایک (بڑی سی) غزل سناتا ہوں۔
کچھ دنوں پہلے فرخ صاحب کے ساتھ اِس غزل کی درست صورت پہ بات ہو رہی تھی۔
تحقیق کے بعد اشعار کی جو حالت مجھے ٹھیک معلوم ہوئی، وہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں:

مدّت سے تو دلوں کی ملاقات بھی گئی
ظاہر کا پاس تھا سو مدارات بھی گئی
کتنے دنوں میں آئی تھی اُس کی شبِ وصال
باہم رہی لڑائی سو وہ رات بھی گئی
کچھ کہتے آ کے ہم تو سنا کرتے وے خموش
اب ہر سخن پہ بحث ہے وہ بات بھی گئی
نکلے جو تھی تو بنتِ عنب عاصمہ ہی تھی
اب تو خراب ہو کے خرابات بھی گئی
عمّامہ جانماز گئے لے کے مغبچے
واعظ کی اب لباسِ کرامات بھی گئی
پھرتے ہیں میرؔ خوار کوئی پوچھتا نہیں
اِس عاشقی میں عزتِ سادات بھی گئی

آخری تدوین:

فرقان احمد

پس منظری موسیقی کا انتخاب بھی اعلیٰ ہے اور آواز کے تو کیا کہنے! :) لاجواب!

بالخصوص، یہ ٹکڑا: اب ہر سخن پہ بحث ہے وہ بات بھی گئی
 
میم الف

محفلین
پس منظری موسیقی کا انتخاب بھی اعلیٰ ہے اور آواز کے تو کیا کہنے! :) لاجواب!

بالخصوص، یہ ٹکڑا: اب ہر سخن پہ بحث ہے وہ بات بھی گئی
بہت شکریہ فرقان بھائی :rose:
آپ کی حوصلہ افزائی سے motivation ملتی ہے کہ اگلی دفعہ مزید بہتر ریکارڈنگ کروں :)
 
یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم منیب بھائی - - آپ کی تحقیق اس شعر کے متعلق خوب تھی جس سے آپ نے، شعر میں پھر سے لباسِ کرامات کر کے ،یوں لگتا ہے رجوع کر لیا ہے -یہی صورت ٹھیک لگتی ہے:

عمّامہ جانماز گئے لے کے مغبچے
واعظ کی اب لباسی کرامات بھی گئی

<لباسِ کرامات بھی گئی> میں لباس بطور تانیث بندھ رہا ہے اور لباس کا یہ استعمال نہ پڑھا نہ سنا -اور جو یہاں <لباسی کرامات بھی گئی > میں کرامات کو بطور واحد باندھا گیا ہے تو کرامات اور مدارات وغیرہ کو بطور واحد باندھنا فصیح ہے-

خورشید سا پیالۂ مے بے طلب دیا
پیر مغاں سے رات کرامات ہو گئی
میر تقی میر

زاہد کو زندگی ہی میں کوثر چکھا دیا
رندوں سے آج یہ بھی کرامات ہو گئی
اختر شیرانی

اہل وطن سے دور جدائی میں یار کی
صبر آ گیا فراقؔ کرامات ہو گئی
فراق گورکھپوری

پھر فرہنگ آصفیہ میں الگ سے <لباسی>صفت کے مطالب بھی درج ہیں جیسے ظاہر دار صورت کا ،دکھاوے کا وغیرہ جس سے شعر کی معنی آفرینی میں بھی اضافہ ہوتا ہے یہ دیکھیے :
Meaning of لباس | Rekhta

اور بھائی میاں آپ نے جو اپنا نام میم الف تجویز کیا ہے اس پہ غالب کا یہ مصرع یاد آتا ہے :

کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوار دبستاں پر :p

منیب یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آج آپ کا جنم دن ہے -چونکہ ہمارا جنم دن ہمارے لئے لمحہ فکریہ بھی ہوتا ہے لہٰذا ایک شعر میرا بطور تحفہ قبول کیجیے :

یہ آیت اتری ہے میرے تمھارے بارے میں
<قسم زمانے کی انسان ہے خسارے میں>
 
میم الف

محفلین
السلام علیکم منیب بھائی
جناب، وعلیکم السلام!
آپ کی تحقیق اس شعر کے متعلق خوب تھی جس سے آپ نے، شعر میں پھر سے لباسِ کرامات کر کے ،یوں لگتا ہے رجوع کر لیا ہے -یہی صورت ٹھیک لگتی ہے:

عمّامہ جانماز گئے لے کے مغبچے
واعظ کی اب لباسی کرامات بھی گئی

<لباسِ کرامات بھی گئی> میں لباس بطور تانیث بندھ رہا ہے اور لباس کا یہ استعمال نہ پڑھا نہ سنا -اور جو یہاں <لباسی کرامات بھی گئی > میں کرامات کو بطور واحد باندھا گیا ہے تو کرامات اور مدارات وغیرہ کو بطور واحد باندھنا فصیح ہے-

خورشید سا پیالۂ مے بے طلب دیا
پیر مغاں سے رات کرامات ہو گئی
میر تقی میر

زاہد کو زندگی ہی میں کوثر چکھا دیا
رندوں سے آج یہ بھی کرامات ہو گئی
اختر شیرانی

اہل وطن سے دور جدائی میں یار کی
صبر آ گیا فراقؔ کرامات ہو گئی
فراق گورکھپوری

پھر فرہنگ آصفیہ میں الگ سے <لباسی>صفت کے مطالب بھی درج ہیں جیسے ظاہر دار صورت کا ،دکھاوے کا وغیرہ جس سے شعر کی معنی آفرینی میں بھی اضافہ ہوتا ہے یہ دیکھیے :
Meaning of لباس | Rekhta
لباس تھا یا لباس تھی
اب تو مغبچے لے گئے
اور بھائی میاں آپ نے جو اپنا نام میم الف تجویز کیا ہے اس پہ غالب کا یہ مصرع یاد آتا ہے :

کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوار دبستاں پر :p
میم الف username رکھ تو لیا ہے لیکن ابھی یہ میرے نام کے ساتھ خاص نہیں ہے
حال ہی میں فیس بک پر ایک صاحب محمد ارسلان ملے جو اِسی username کو استعمال کرتے ہیں
پھر میم الف سے تو بہت نام بنتے ہیں جیسے مریم افتخار
اِس لیے میں اگر کسی دیوارِ سکول پر میم الف لکھ بھی دوں تو کوئی پہچان نہ پائے کہ یہ شرارت کس کی ہے :thinking:
منیب یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آج آپ کا جنم دن ہے -چونکہ ہمارا جنم دن ہمارے لئے لمحہ فکریہ بھی ہوتا ہے لہٰذا ایک شعر میرا بطور تحفہ قبول کیجیے :

یہ آیت اتری ہے میرے تمھارے بارے میں
<قسم زمانے کی انسان ہے خسارے میں>
آپ کا تحفہ ہم نے قبول کیا :rose:
آپ نے جو لکھا - وہ اپنی جگہ
لیکن میرے لیے یہی باعثِ خوشی ہے کہ آپ نے کچھ لکھا :)
 
آخری تدوین:
Top