سولھویں سالگرہ اِس لڑی میں ہم کسی بھی محفل کے رُکن کی ایک خامی یا خوبی بتائیں گے (آپ نے نام بتانا ہے)

صابرہ امین

لائبریرین
تو آپ عیاری سے بھی سچ بولتی ہیں؟

:rolleyes:
جب انسان کو غصہ آئے تو اسے چاہئے کہ دیوار سے سر ٹکرا دے ۔ ۔:D

آپ ہمیں جانتے ہی کتنا ہیں ۔ ہم تو ہر وقت ہی دیا مانگتے ہیں "ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔"
اور یہ سچ ہے کہ سارا وقت اپنے آپ کو سدھارنے پر مرکوز ہوتا ہے ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
الله آپ کو اس آزمائش میں کامیابی سے سرخرو کرے۔ فیض صاحب کا شعر ایسے دنوں میں اکثر ہمارے ذہن میں رہتا ہے۔۔۔

دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں
دستِ فلک میں گردشِ ایام ہی تو ہے

دل نا امید تو نہیں ناکام ہی تو ہے
لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے

یہ ہمارے پسندیدہ اشعار میں سے ایک ہے ۔ کیا بات ہے فیض صاحب کی ۔
 
آخری تدوین:

وسیم

محفلین
جب انسان کو غصہ آئے تو اسے چاہئے کہ دیوار سے سر ٹکرا دے ۔ ۔:D

آپ ہمیں جانتے ہی کتنا ہیں ۔ ہم تو ہر وقت ہی دیا مانگتے ہیں "ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔"
اور یہ سچ ہے کہ سارا وقت اپنے آپ کو سدھارنے پر مرکوز ہوتا ہے ۔

اتنے سنجیدہ جواب سے ہمیں ڈر لگنا شروع ہو جاتا ہے۔

آپ اگر آگے سے جواب دیتیں کہ کیا آپ مکاری سے سچ بولتے ہیں تو مزاح بھی ہو جاتا اور ہم لاجواب تو نا ہوتے کہ ہم جواباً کہتے نا عیاری نا مکاری ہم تو ہوشیاری سے سچ بولتے ہیں۔۔۔

اب آپ کیا سدھریں گی۔ زمانہ کی ہوا لگ گئی ہے آپ کو۔ :LOL:
 
اف اب ہم آپ سے سیکھیں گے کہ کیا جواب دیں ۔ اللہ ہی حافظ ہے پھر تو ہمارا ۔ ۔:D
 
وسیم

محفلین
جی اس قول میں یہ کہاں لکھا ہے کہ خدانخواستہ آپ سے حاصل کرو؟ :eek::eek:

علم اور دیگ کے چاول جہاں سے ملیں فوراً سے پہلے حاصل کر لیں۔ ہم نے آپ کی توجہ چاولوں سے ہٹا کر علم کی طرف مبذول کروا دی ہے۔ پہلا قدم ہم نے چڑھا دیا ہے، اب ایک دنیا ہے آپ جس سے سیکھ سکتی ہیں۔
:ROFLMAO:
 
سید عمران

محفلین
باتونی ہونا کوئی برائی نہیں ہوتی بھائی۔ ذہانت کی نشانی ہے۔
ہمیں تو کوئی جتنا زیادہ باتونی دکھائی دے، ہم اسے دنیا کا ذہین ترین انسان سمجھیں گے۔
زیادہ باتیں بنا بنا کر سب کو ثبوت فراہم نہ کریں!!!
 
Top