محمداحمد
لائبریرین
اِک اچھوتا خیال، پاکستان
اِک اچھوتا خیال ، پاکستان
وہ مرا بے مثال پاکستان
میرا سپنا ہے، میری منزل ہے
مطمئن اور نہال پاکستان
وہ سوادِحرم کا ہم رُتبہ
خوش نُما،پُر جمال، پاکستان
جب سے بنگال کا سقوط ہوا
بن گیا ہے سوال ، پاکستان
ساٹھ برسوں سے اشک افشاں ہے
فوج کا یرغمال ، پاکستان
دشمن اس دیس کے سیاستدان
ارر رو بہ زوال ، پاکستان
جھوٹی جمہوریت میں مت ڈھونڈو
با ہُنر ، با کمال، پاکستان
جل رہا ہے وہ طالبان زدہ
آہ ۔ زیرِ وبال ، پاکستان
کیسے لوٹیں گے دن وہ بیتے ہوئے
کیسے ہوگا بحال ، پاکستان
چھوڑ پردیس کی زمیں مسعود
جا کے واپس، سنبھال ، پاکستان
مسعود منوّر
اِک اچھوتا خیال ، پاکستان
وہ مرا بے مثال پاکستان
میرا سپنا ہے، میری منزل ہے
مطمئن اور نہال پاکستان
وہ سوادِحرم کا ہم رُتبہ
خوش نُما،پُر جمال، پاکستان
جب سے بنگال کا سقوط ہوا
بن گیا ہے سوال ، پاکستان
ساٹھ برسوں سے اشک افشاں ہے
فوج کا یرغمال ، پاکستان
دشمن اس دیس کے سیاستدان
ارر رو بہ زوال ، پاکستان
جھوٹی جمہوریت میں مت ڈھونڈو
با ہُنر ، با کمال، پاکستان
جل رہا ہے وہ طالبان زدہ
آہ ۔ زیرِ وبال ، پاکستان
کیسے لوٹیں گے دن وہ بیتے ہوئے
کیسے ہوگا بحال ، پاکستان
چھوڑ پردیس کی زمیں مسعود
جا کے واپس، سنبھال ، پاکستان
مسعود منوّر