آئی ایم ایف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو نگران زیراعظم بنائے جانے کا عندیہ دیا

الف نظامی

لائبریرین
سرگودھا(آن لائن ) آئی ایم ایف نے نگران وزیراعظم کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کو بنائے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے پارٹی کی اعلی قیادت سے اسحاق ڈار کو ممکنہ طور پر نگران وزیراعظم بنائے جانے پر اپنے تحفظات پیش کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں نگران سیٹ اپ کیلئے آئی ایم کی طرف سے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کیا گیاہے۔ جس کے بعد چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف اور دیگراعلی قیادت سے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے موجودہ حکومت کے پانچ سالہ دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ناکوں چنے چبوائے رکھے۔ اور جب حلوہ کھانے کی باری آئی تو دلیہ کھانے والوں کو نگران وزیراعظم بنایا جارہا ہے۔
تبصرہ:​
اگر یہ خبر سچی ہے تو ،​
یہ ہے حقیقی جمہوریت؟ جہاں آئی ایم ایف کے کہنے پر نگران وزیر اعظم بنایا جاتا ہے۔
کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ انتخابی اصلاحات کی جائیں۔
 

ابونعیم

محفلین
اسحاق ڈار تو مسلم لیگ نون کے ہی ہیں تو چوہدری نثار کو اعراض کیوں؟
چوہدری نثار اپنے علاوہ کیسی اور کو برداشت نہیں کرتا۔
ویسے یہ المیہ ہے کہ اتنا بڑا صنعتکار جوٹیکس نہیں دیتا ہوں انکو ہی وزیراعظم بنایا جائے ۔ اللہ رحم کرے !
 

نایاب

لائبریرین
اٹھو لوگو ۔۔۔۔ ورنہ یہ سیاست تو ریاست کو مار ڈالے گی ۔
سچا نعرہ ہے یہ بلاشبہ
کہ سیاست دانوں کی سوچ ملک سے نہیں خود سے مخلص ہے ۔۔
نثار صاحب کو یہ شکوہ تو ہے کہ ڈار کی جگہ انہیں حلوہ کھانے کا موقع ملنا چاہیئے تھا ۔
یہ شکوہ نہیں کہ " آئی ایم ایف " کو کیا حق ہے وہ پاکستان کی نظام حکومت میں دخل دے ۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
یہ خبر یار لوگوں نے پھیلائی ہے ۔۔۔ کوئی حقیقت نہیں ہے اس میں ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
یہ جسارت "جسارت" کی ہو سکتی تھی ۔۔۔ جہاں رپورٹرز "خبر" کے ساتھ "تبصرہ" بھی کیا کرتے ہیں ۔۔آپ خود ہی خبر کا "اسلوب" ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں نگران سیٹ اپ کیلئے آئی ایم کی طرف سے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کیا گیاہے۔ جس کے بعد چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف اور دیگراعلی قیادت سے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے موجودہ حکومت کے پانچ سالہ دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ناکوں چنے چبوائے رکھے۔ اور جب حلوہ کھانے کی باری آئی تو دلیہ کھانے والوں کو نگران وزیراعظم بنایا جارہا ہے۔ :)

ہمیں تو یوں لگا کہ رپورٹر کے کان میں چودھری صاحب نے یہ خبر پھونکی ہے ۔۔۔
 
Top