تعارف آداب

رباب واسطی

محفلین
السلام علیکم
میں سیدہ رباب مظہر واسطی، سادہ سی گھریلو عورت، شادی شدہ، تعلیم میٹرک (ایف اےتین بار ٹرائی کیا لیکن بورڈ والوں کو میری دس دس بارہ بارہ امتحانی شیٹوں پر لکھی باتیں یا تو پسند نہیں آئیں یا پھر سرے سے وہ لوگ سمجھ ہی نہیں پائے) جائے پیدائش ، میکہ اور سسرال = لاہور
کہتے ہیں خواتین سے ان کی عمر نہیں پوچھنی چاہیئے اور نہ ہی خواتین کبھی اپنی صحیح عمر بتاپاتی ہیں ۔ لہذا اس روایت کی پاسداری کرتے ہوئے اس تعارف نامہ میں اپنی عمر کے بارے میں کچھ تذکرہ نہیں کروںگی البتہ جسے جستجو ہو وہ میری زاتی تفصیلات کا صفحہ دیکھ لے وہاں سب کچھ درست لکھا ہے
میرے خیال میں کافی ہوگیا کہیں ایف اےکی طرح یہاں بھی فیل نہ ہو جاوٗں

https://www.urduweb.org/mehfil/members/سین-خے.16459/
 
سین خے

محفلین
خوش آمدید :)

ویسے آپ کے صفحہ کوائف پر عمر لکھی نظر آرہی ہے۔ اگر آپ اسے مخفی رکھنا چاہتی ہیں تو ذاتی تفصیلات کے صفحے پر جا کر سال اور دن کے آپشنز پر سے چیک ہٹا دیں :)
 
جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
خوش آمدید رباب!
اللہ آپ کو خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
بھئی یہ تو آپ نے جواب دینے کا بڑا زبردست طریقہ اختیار کیا ہے۔:)
جو کوئی مبارکباد دے اسے ایک گلاب پکڑا دو۔
واہ بھئی شاباش!
ابھی تک ہم ابن سعید بھائی کو ان کی مسکراہٹوں کے شتونگڑوں اور قیصرانی بھائی کو ان کی ہممم سے پہچانتے ہیں۔ جہاں ایک جملہ لکھنا ہو تو سعود بھائی ایک مسکراہٹ سے کام لیتے ہیں۔ ایک پیراگراف کے لئے بغیر گنے چند مسکراہٹیں محفلین کی نذر کرتے ہیں۔
قیصرانی بھائی بھی ایک ہممم سے چپ کرا دیا کرتے تھے۔
اب آپ آرام سے دو تین جملے تو ایک گلاب سے نکال جاتی ہیں۔
کمال ہے!:LOL::D:ROFLMAO::mrgreen::)
 
اب پسندیدگی کا اظہار بھی تو کرنا ہے
جب تک مجھے ریٹنگ کی اہلیت/سہولت نہیں ملتی انہی ایموجز سے گذارا کریں:redrose:
 
Top