آپریشن لاہور اور کراچی میں بھی ہوگا، عبدالقادر بلوچ

شمالی وزیرستان میں لڑائی، 65 اور 71ء سے بڑی جنگ ہے، آپریشن لاہور اور کراچی میں بھی ہوگا، عبدالقادر بلوچ

لاہور(جنگ نیوز) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن صرف شمالی وزیرستان میں نہیں، ساتوں ایجنسیز، لاہور اور کراچی میں بھی ہوگا، فوجی آپریشن اچانک ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، اگر شمالی وزیرستان سے لوگوں کو پہلے ہی نکالنے لگتے تو سب کو پتا چل جاتا، شمالی وزیرستان میں لڑائی 65؍ اور 71؍ سے بڑی جنگ ہے۔ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ایوان تجارت لاہور میں آئی ڈی پیز کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے آئی ڈی پیز نے جون اور جولائی کے مہینے میں قربانی دی ہے، دہشت گردی کا ٹارگٹ ہر آدمی ہوتا ہے، بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی تھی، فوج آپریشن میں خفیہ اور سرپرائز بہت ضروری چیز ہوتی ہے، اگر ہم پہلے وہاں سے لوگوں کو نکالنے لگتے تو سب کو پتہ چل جاتا۔ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کیلئے پنکھوں، واٹر کولرز، کپڑوں اور ٹینٹوں کی ضرورت ہے، 15 لاکھ آئی ڈی پیز پہلے ہی ان دہشت گردوں کی وجہ سے نکلے ہوئے ہیں، یہ قوم اس چیلنج کو فیس کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں بھی ایسی ہی ترقی کی ضرورت ہے جیسی پورے ملک میں ہے، نائن الیون میں کوئی شخص پاکستانی نہیں تھا، سب عرب تھے، ہمیں طالبان کی ضرورت نہیں تھی، اُنہیں طالبان کی ضرورت تھی، مجھے یقین ہے کہ مصیبت زدہ بھائیوں کی تکالیف کو کم کرنے کےلیے لیڈ رول لاہور ادا کرے گا۔
 
لاہور: سیکیورٹی اہلکاروں اوردہشتگردوں میں مقابلہ جاری، اہلکار جاںبحق

لاہور.....رائےونڈروڈپنڈآرائیاں میں سیکیورٹی اہل کاروں اوردہشت گردوں میں مقابلہ جاری، دہشت گردوں کی فائرنگ سےایلیٹ فورس کااہل کارجاں بحق ہوگیا۔سیکیورٹی اہل کاروں نےکمپاؤ نڈکوچاروں طرف سےگھیرےمیں لےلیاہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکی جارہی ہے،دہشت گردوں نےکمپاؤ نڈکےاندرپناہ لےرکھی ہے۔ وقفے وقفے سے سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ایس پی زاہد مروت کے مطابق آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔
lahore-raiwind-terroristattack-pakistan-pmhouse_7-17-2014_154088_l.jpg
pakistan-lahoreencounter-raiwand-shootout_7-17-2014_154072_l.jpg

رائیونڈ، فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، دہشتگردوں خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا

رائیونڈ.....رائیونڈ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے بعد فائرنگ کاسلسلہ تھم گیا، لیکن اعلانات کے باوجود دہشت گردوں نے اب تک خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا۔ مکان میں دھماکا خیزمواد کی موجودگی کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے محتاط طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ گولیوں سے چھلنی مکان میں دہشت گرد موجود تھے، تاہم حکام کے کا کہنا ہے کہ اس وقت فائرنگ کا سلسلہ رک چکا ہے لیکن فی الوقت تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے کہ تمام دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں یا نہیں۔ رائیونڈ میں وزیراعظم کے گھر سے چند کلومیٹر دور پنڈ آرائیاں میں دہشت گردوں سے مقابلہ رات دو بجے شروع ہوا جب پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپا مارا، جس کے بعد ایلیٹ فورس کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ شروع ہوا جس میں دہشت گردوں نے راکٹو ں اور گرینڈ کا بھی استعمال کیا۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے۔ پولیس نے گھر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے تاہم دھماکا خیز مواد نصب ہونے کے پیش نظر احتیاط سے کارروائی کررہی ہے۔
 
لگتا ہے دوسری خبر لاہور میں آپریشن کا نکتہ آغاز ہے۔ صبح پی ٹی وی پر خبر آرہی تھی کہ رینجرز کو بھی مدد کے لئے طلب کیا گیا ہے۔
 
Top