مبارکباد اپنا بچپن پیچھے چھوڑ آئے

عندلیب

محفلین
محفل کے ایک بہت ہر دلعزیز رکن خواجہ طلحہ بھائی اپنا بچپن پیچھے چھوڑ آئیں ہیں اور نئی خوشیاں ساتھ لائے ہیں۔ یعنیٰ اب وہ بچے نہیں رہے بلکہ کسی کے شوہر نامدار ہوگئے ہیں۔
خواجہ طلحہ بھائی کو شادی خانہ آبادی بہت بہت مبارک ہو۔
b%5Cred_rose6.jpg

تمام اراکین سے امید کی جاتی ہے کہ وہ طلحہ بھائی کو مبارکباد دے کر ان سے ٹریٹ کا تقاضہ کرنا نہیں بھولیں گے۔;)
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کو بہت مبارک ہو طلحہ صاحب۔

عندلیب صاحبہ نے لکھ تو دیا لیکن بہت سارے لوگ شادی کے بعد بھی اپنا بچپن نہیں چھوڑتے :)
 

حماد

محفلین
خواجہ طلحہ کو شادی خانہ آبادی بہت بہت مبارک ہو۔الله کرے انکی زندگی کا یہ نیا سفر خوشیوں سے بھرپور ہو . آمین
 

شمشاد

لائبریرین
طلحہ بھائی آپ کو شادی کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے باعث برکت و رحمت ہو۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
شکریہ عندلیب ۔
اور سب پیار کرنے والوں کا بہت شکریہ خاص طور پر سعود بھائی جوکہ ہماری شادی میں پیش پیش رہے۔
اور جہاں تک ٹریٹ کی بات ہے تو سو بار حاضر ہیں۔
اور وارث بھائی ،بچپن تو ہم دونوںہی چھوڑنے کو تیار نہیں۔
 

وجی

لائبریرین
خواجہ صاحب آپکو شادی بہت بہت مبارک ہو
اللہ رحم کرے آپ پر اور آپکی زوجہ پر آمین ثم آمین
 
طلحہ بھائی آپ کو ایک بار پھر مبارکباد دے دوں۔ آپ دونوں بہت بہت خوش رہیں۔ اور خاص کر آپ بچی کا بہت خیال رکھیں۔ :)
 
Top