اپنی اپنی پسندیدہ زندہ شخصیت کا نام بتائیں

بنت یاسین

محفلین
اس وقت دنیا میں جتنے انسان موجود ہیں ان میں سے آپ کو جو سب سے زیادہ پسند ہے اس کا نام بتائیے۔
میری پسند:

”میری امی“
 

ملائکہ

محفلین
ہمممم سچ بولوں تو سمجھ نہیں آتا اتنا مجھے ویسے ، میری ایک اسکول کی ٹیچر تھیں جنکی ڈیتھ ہوگئی تھی اور میری یونیورسٹی کی ٹیچر ہیں۔۔۔۔ باقی میں لوگوں کو زیادہ آئڈیلاز نہیں کرتی ۔۔۔ لوگوں کی اچھی عادات دیکھ کر اپنانے کی کوشش کرتی ہوں پر بہت کم شخصیات ایسی ہونگی جنہیں میں کہہ سکوں کہ یہ میری پسندیدہ ہیں کیونکہ خامیاں تو ہر انسان میں ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

بنت یاسین

محفلین
ہممم م سچ بولوں تو سمجھ نہیں آتا اتنا مجھے ویسے ، میری ایک اسکول کی ٹیچر تھیں جنکی ڈیتھ ہوگئی تھی اور میری یونیورسٹی کی ٹیچر ہیں۔۔۔ ۔ باقی میں لوگوں کو زیادہ آئڈیلاز نہیں کرتی ۔۔۔ لوگوں کی اچھی عادات دیکھ کر اپنانے کی کوشش کرتی ہوں پر بہت کم شخصیات ایسی ہونگی جنہیں میں کہہ سکوں کہ یہ میری پسندیدہ ہیں کیونکہ خامیاں تو ہر انسان میں ہوتی ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ویسے ملائکہ جی! آپ کے نام کا مطلب تو ”فرشتے“ ہے نا؟ یا کوئی اور مطلب ہے؟
 
میری امی
اور ابو کیلئے دعا گو ہوں اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔آمین
اس کے علاوہ زندگی اور بھی بہت سے ایسے ہیں جن کی اتباع کو باعث افتخار سمجھتا ہوں۔
 
اس وقت دنیا میں جتنے انسان موجود ہیں ان میں سے آپ کو جو سب سے زیادہ پسند ہے اس کا نام بتائیے۔
میری پسند:

”میری امی“
آپ کو سوال یہ کرنا تھا کہ "اس وقت دنیا میں جتنے انسان موجود ہیں ان میں سے آپ کو جو سب سے زیادہ پسند ہے اس کا نام بتائیے۔ رشتوں کو چھوڑ کر۔"
 
چونکہ میں بھی انیس بھائی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں اس لیے رشتوں کو چھوڑ کر جو شخصیت مجھے پسند ہے وہ ہے
عبدالستار ایدھی
اب اس بات کی وضاحت کرنے کی تو ضرورت نہیں کہ کیوں۔
 
Top