خلیل، یہاں لائبریری فورم کا مقصد یہ تھا کہ لائبریری کے ارکان کتابوں کو برقیانے کی کوشش کریں اور وہ مواد پوسٹ کریں۔ لیکن اس کا نتیجہ یہی نکلا کہ اسی قسم کی تحریریں کاپی پیسٹ کر کے جمع کی گئیں، اور ایسی ہی تحریروں سے لائبریری مالا مال ہو گئی، اب ان کا کیا کیا جائے، اس کا کسی نے کچھ نہیں سوچا۔ کچھ کاپی رائٹ فری کتابیں ٹائپ کی گئی تھیں، وہ ضرور موجود ہیں۔ (وہ بھی منتشر دھاگوں میں)۔ البتہ جو مواد موجود ہے، وہ اہم اور معیاری ضرور ہے۔
اسی وجہ سے میں نے مایوس ہو کر اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنا لی ہے۔ (میری دستخط دیکھیں)، جس میں کچھ مواد یہاں کا بھی شامل کیا گیا ہے۔ اگر اس لائبریری میں شامنل کرنا چاہتے ہیں تو مکمل کتاب، یا کچھ ایک ہی قسم کے مضامین کا مجموعہ بنا کر فائل بنا کر مجھے بھیج دیں۔
اگر آپ کی کوئی مکمل کتاب ہے اور یہاں پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو فرخ منظور (سخنور) سے درخواست کی جا سکتی ہے کہ لائبریری کا رکن بنا دیا جائے۔