مغزل
محفلین
ویلنٹائن ڈے مبارک ہو (مغزل)
اپنی بیگم کے نام تجدیدِ اظہارِ محبت
میری پگلی آج یومِ تجدیدِ محبت منایا جارہا ہے ناں پاگل ۔۔۔
ہم نے کبھی یہ دن نہیں منایا اس بار جی میں آیا کہ ساری قنوطیت ایک طرف رکھ کر تجھے مبارکباد دوں سو سند کے طور پر محفل میں شامل کر رہا ہوں ۔۔
جان آج اس موقع پر میں اپنے پیار اپنے خلوص اپنی محبت کا ایک بار پھر اعادہ کرتا ہوں کہ میری جان میں سانس کی آخری ڈور تک اپنے دل کی آخری دھڑکن تک صرف تیرا ہوں میری جان۔۔ دنیا کی ساری لڑکیاں میرے لیے صرف بہنیں آپیاں باجیاں بٹیائیں ہیں سچی میں۔۔
(یہ میں تیرے ڈر سے نہیں کہہ رہا )
اور ہاں اوے کان کھول کر سن لے تو مجھ سے لاکھ لڑے جھگڑے میرے سر پر گومڑ سجائے میں چائنا کا ہیلمٹ خرید لوں گا مگر میری جان میں تیری جان نہیں چھوڑوں گا میری جان۔۔
میں اپنے فرائض کی تجدید کرتا ہوں کہ بچوں کا خیال رکھوں گا، کھانا وقت پہ بناؤں گا، تو تھکی ہوئی اسکول سے آئے گی تو سر دباؤں گا۔۔
(قسم سے کبھی کبھی دل کرتا ہے گردن بھی دبا دوں ظالم حسینہ ۔۔ ہاہاہاہاہ)
بیگم جانی میں ہمیشہ تیرے جذبات تیری خوشی اور تیرے مزاج کا خیال رکھوں گا میری جان ، ایک محبت کرنے والا شوہر ہی رہوں گا۔۔
(فکر ناٹ یہاں سب اپنے بہن بھائی ہیں کسی کی نظر نہیں لگے گی ۔ ہاہاہاہاہ)
میری جان میرے دل میں تیری محبت روز بروز صرف بڑھے گی میری جان قسم ہے تیرے سر کی قسم میں تیری جان نہیں چھوڑوں گامیں اگر تیرے نزدیک بدھو بانگڑو ہوں تو کیا ہوا ۔
اب میری سانس کی آخری ڈور تک تو مجھے برداشت کرے گی میری جان میں تیرے پیار میں گوڈے گوڈے نہیں بلکہ سراپا ڈوبا ہوا ہوں سمجھی پاگل میری جان۔۔۔
اپنے مجنوں کا سارے کا سارا جنون اب بھگت بندریا میری جان۔۔
تین بار ہاں ہاں ہاں کی تھی ناں اب یہ عمر قید ہے تیری ہاہاہاہاہاہ
کبھی سالن میں نمک مرچ تیز ہوجائے تو چپ کر کے کھا لیا کروں گا کبھی بھی نہیں بولوں گا کہ مرچ تیز ہے ۔
اوے بات سن چل فرنگی زبان میں سن ۔۔۔ ہاہاہہاہا
اور یہ گیت میری جان تیری محبتوں کی نذر
یہ زبان و دہن تمھارے ہیں
میرے سارے سخن تمھارے ہیں
تم ہی تم ہو نگارِ قدرت میں
تتلیوں کے بدن تمھارے ہیں
تم ہی برکھا ہو تم پوَن دل کی
نیلگوں سب گگن تمھارے ہیں
سارے رنج و محن ہمارے اور
ساری خوشیوں کے چھن تمھارے ہیں
تم غزل کو مرے سخن کے غزال
سارے دشت اور بن تمھارے ہیں
تم ہمارے ہو ہم سخن یعنی
اب ہمارے سخن تمھارے ہیں
ہم کہ خلوت میں ہی نہیں جاناں
انجمن انجمن تمھارے ہیں
م۔م۔مغل
میری جان میری پگلی ہمیشہ تیرے ناز نخرے اٹھاؤں گا میری جان ۔۔ پیار کے سمندر سے موتی چنتے رہیں گے ۔۔
(محفلین کو وضاحت کردوں کہ بے سرُا سا گا بھی لیتا ہوں دھن بھی خود بنائی ہے۔۔ مگر ویڈیو بعد میں لگاؤں گا ہاہاہاہاہ)